1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا رجنی کانت سیاست میں بھی غیرمعمولی ثابت ہوں گے؟

عاطف توقیر مرلی کرشنن
1 جنوری 2018

معروف بھارتی اداکار رجنی کانت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی آبائی ریاست تامل ناڈو میں سیاست میں حصہ لیں گے۔ سوال یہ ہے کہ جنوبی بھارت میں کامیاب اداکار کامیاب سیاست دان بھی کیوں بن جاتے ہیں؟

https://p.dw.com/p/2qBh1
Indien Regisseur Rajinikanth
تصویر: Getty Images/AFP/A. Sankar

معروف بھارتی اداکار رجنی کانت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی آبائی ریاست تامل ناڈو میں سیاست میں حصہ لیں گے۔ سوال یہ ہے کہ جنوبی بھارت میں کامیاب اداکار کامیاب سیاست دان بھی کیوں بن جاتے ہیں؟

بھارتی فلمی سپر سٹار رجنی کانت سیاستدان بن گئے

رجنی کانت کی نئی فلم، شائقین بے تابی سے منتظر

بھارتی سپر سٹار رجنی کانت، انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

تامل فلموں میں سپر ہیرو دکھائی دینے والے رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات میں ایک نئی جماعت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور اپنی ریاستی میں سیاسی تبدیلی لائیں گے۔

67 سالہ اس اداکار نے اتوار کے روز اپنے حامیوں کے ایک پرجوش مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں ایک بہتر طرز حکم رانی متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو 72 ملین آبادی پر مشتمل ہے۔

اپنے خطاب میں رجنی کانت نے کہا، ’’میں سیاست میں حصہ لینے جا رہا ہوں۔ اس وقت کی یہ بڑی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے یہ بات اپنی ان چھ روزہ تقاریب کے اختتام پر کہی، جس میں ہزارہا افراد نے اس اداکار کو دیکھنے کے لیے پوری پوری رات تک انتظار کیا۔ رجنی کانت کا اپنے چاہنے والوں سے کہنا تھا، ’’میں یہ کسی عہدے کے لیے نہیں کر رہا، نہ مجھے پیسے کی ضرورت ہے اور نہ ہی شہرت کی، میرے پاس یہ سب کچھ پہلے ہی بہت ہے۔ مگر اس وقت ہماری سیاست کی حالت اتنی بری ہے کہ دنیا ہم پر ہنستی ہے۔ میں بزدل نہیں ہوں، اس لیے میں نے سوچا ہے کہ میں اس صورت حال کا مقابلہ کروں۔‘‘

1975ء کے بعد سے اب تک قریب 175 سپر ہٹ فلموں سے شہرت پانے والے رجنی کانت کی زیادہ تر فلمیں تامل اور تیلگو زبانوں میں ہے۔ تامل ناڈو میں تو کئی مقامات پر رجنی کانت کے مجسمے موجود ہیں، جن پر مقامی افراد دودھ اور پھول اس طرح نچھاور کرتے ہیں، جیسے کسی بھگوان کی پوجا کر رہے ہوں۔

سوات کا نوجوان بھارت کیسے پہنچا؟

رجنی کانت کا اصل نام شیوا جی راؤ گوئیکواڈ ہے اور وہ ابتداء میں بس کنڈکٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔ پھر انہوں نے ایک ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لیا۔ بھارتی حکومت رجنی کانت کو فنی خدمات پر اہم ترین قومی ایوارڈز دے چکی ہے۔

امیتابھ بچن نے بھی رجنی کانت کے اس اعلان پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’’میرے بہترین دوست، ساتھی اور ملن سار انسان رجنی کانت نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘