1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا شعیب اختر کی معافی کام آئے گی؟

4 مئی 2008

شعیب اختر کے معافی مانگنے کے باوجود ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اور جب تک ایپلیٹ کمیٹی کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ تا ان پر پانچ سال کی پابندی برقرار رہے گی۔

https://p.dw.com/p/DqX4

پاکستان کے فاسٹ باولر راولپنڈی ایکسپرس شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین اور دیگر ساتھی کرکٹرز پر لگانے والے الزمات واپس لے لئے ہیں ۔ پیر کے دن شعیب اختر کے وکیل نے کمیٹی سے معافی مانگی۔


لیکن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی طرف سے معافی مانگنے سے ان کی سز معاف نہیں ہو گی اور ضابطے کی مکمل کاروائی ہو گی۔