1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گروپ بیس اجلاس میں عالمی رہنما معاہدے میں کامیاب

2 اپریل 2009

دنیا کے اقتصادی اعتبار سے بیس بڑے ممالک کی سربراہ کانفرنس میں عالمی رہنما اقتصادی بحران کے حل کے لئے ایک معاہدے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/HP0D
جی بیس اجلاس کے موقع پر امریکی صدر باراک اوباما جنوبی کوریا کے وفد کے ہمراہتصویر: AP

معاہدے میں بین الاقوامی مانیٹرنگ فند IMF کے ذریعے ترقی پزیر اور غریب ممالک کی ہنگامی امداد کے لئے پانچ سو بلین ڈالرز تک سرمائے کی دستیابی، ممالک کے درمیان آزاد تجارتی منڈیوں کا قیام اور مالیاتی اداروں کے حوالے سے ضوابط میں سختیوں جیسے نکات شامل کئے جا رہے ہیں۔

G 20 Gipfelteilnehmer in London
جی بیس اجلاس کے موقع پر عالمی رہنما ایک ساتھتصویر: AP

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ رہنما عالمی بحران کے حل کے لئے ڈھائی سو بلین ڈالر کے عالمی مالیاتی پیکیج پر بھی متفق ہو جائیں گے۔ اس معاہدے میں غریب اور دشواریوں کا شکار معیشتوں کے بنیادی ذخائر میں اضافے کے حوالے سے بھی معاملات طے پا رہے ہیں۔

اس موقع پر لندن میں جی بیس کانفرنس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری رہے تاہم آج ہونے والے مظاہروں میں شرکا کی تعداد ایک روز قبل ہونے والے مظاہروں کے مقابلے میں احتجاج کرنے والے کی انتہائی کم تعداد تھی۔

بدھ کے روز لندن میں گروپ بیس کے اجلاس سے قبل مظاہروں میں 90 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جب کہ ان پت تشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا تھا۔