1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاتھوں اور پیروں سے محروم کوہ پیما پہاڑ سر کرنے میں کامیاب

بینش جاوید9 اگست 2016

ایک برطانوی کوہ پیما جیمی انڈریو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہونے والا پہلا شخص ہے جس نے سوئزرلینڈ کی میٹرہورن پہاڑ کو سر کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1JeZC
Jamie Andrew und Steve James britische Bergsteiger
تصویر: Jamie Andrew

سترہ برس قبل جیمی انڈریو فرانس میں کوہ پیمائی کے دوران ایک برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے۔ اس دوران وہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں سے ’فراسٹ بائٹ‘ کے باعث محروم ہوگئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جیمی انڈریو نے دو انتہائی ماہر کوہ پیماؤں کے ہمراہ 4478 میٹر بلند الپائن کی اس پہاڑی چوٹی کو سر کرنے سے پہلے پانچ ماہ تک تربیت حاصل کی تھی۔

انہوں نے سوئزرلینڈ سے ٹیلی فون پر اے پی کو بتایا،’’ تربیت کے بعد پہاڑ سر کرنا اتنا مشکل نہیں تھا۔‘‘ اپنی ٹانگوں سے محروم ہونے کے بعد انڈریو کو دوبارہ چلنا سیکھنا پڑا تھا، اس کے بعد انہوں نے اسکیئنگ اور پھر دوڑنا بھی شروع کیا۔ ان مرحلوں سے گزرنے کے بعد انڈریو نے دوبارہ کوہ پیمائی کا آغاز کیا۔

Jamie Andrew und Steve James britische Bergsteiger
47 سالہ انڈریو کو پہاڑ پر چڑھنے اور واپس بیس کیمپ تک پہنچنے میں عام کوہ پیماؤں کی نسبت 8 گھنٹے زیادہ وقت لگا تھاتصویر: Jamie Andrew

اے پی کی رپورٹ کے مطابق مضبوط اور اعلیٰ کوالٹی کے مصنوعی اعضاء کی بدولت انڈریو الپائن پہاڑ پر چڑھنے اور اترنے میں کامیاب ہوئے تھے، پہاڑ پر چڑھتے وقت انہوں نے اپنے بازؤں کی مدد سے رسی کو پکڑا تھا۔

47 سالہ انڈریو کو پہاڑ پر چڑھنے اور واپس بیس کیمپ تک پہنچنے میں عام کوہ پیماؤں کی نسبت 8 گھنٹے زیادہ وقت لگا تھا۔ ایک سوئس کوہ پیما کورٹ لوبر نے انڈریو کے میٹرہورن پہاڑ کو سر کرنے کی تصدیق کی ہے۔

Jamie Andrew und Steve James britische Bergsteiger
جیمی انڈریو نے دو انتہائی ماہر کوہ پیماؤں کے ہمراہ 4478 میٹر بلند الپائن کی اس پہاڑی چوٹی کو سر کیاتصویر: Jamie Andrew

کورٹ لوبر نے اے پی کو بتایا،’’ میری نظر میں یہ پہلا کیس ہے جب ایک ایسے شخص نے اس پہاڑ کو سر کیا ہے جو ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہے۔‘‘ کورٹ لوبر نے خبردار کیا کہ یہ انڈریو کے لیے آسان نہیں تھا کیوں کہ انڈریو اپنے ٹیم کی ہمراہ اگر کیمپ پہنچنے میں ذرا سی تاخیر کرتے تو وہ شدید موسم کی لپیٹ میں آسکتے تھے جس کے باعث دو برطانوی کوہ پیما اپنی جان کھو چکے ہیں۔

کورٹ لوبر نے اے پی کو بتایا،’’ یہ پہاڑ سر کرنا ایسے افراد کے لیے بھی مشکل ہے جو معذور نہیں ہیں۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید