1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہالی وڈ کے میوزک پروڈیوسر فل اسپیکٹرکو انیس سال سزائے قید

خبررساں ادارے29 مئی 2009

69 سالہ اسپیکٹر کو یہ سزا ، لانا کلارکسن نامی اداکارہ کو قتل کرنے کی پاداش میں دی گئی ہے تاہم اسپیکٹر نے خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ کلارکسن سن 2003 میں لاس ایجلس میں ہلاک ہوئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/I0NI
فل اسپیکٹر عدالت میںتصویر: AP

جمعہ کے روز لاس اینجلس کی اعلی عدالت کے ججج لارے فِلڈر نے جب یہ سزا سنائی تو اسپیکٹر، کسی بھی قسم کے ہیجان سے عاری نظر آئے۔ اسپیکٹر کے وکلاء نے اس سزا کے خلاف فوری طور پر اپیل درج کرا دی ہے۔ اسپیکٹر کی چوتھی بیوی 28 سالہ Rachelle Short نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپیکٹر عدالت کے اس فیصلے پر سخت اداس اور پریشان ہیں۔ سن 2006 میں اسپیکٹر سے چوری چھپے شادی کرنے والی Rachelle Short نے کہا کہ عدالت نے جس شخص کو یہ سزا سنائی ہے وہی شخص نہایت مہربان اور شفیق ہے۔

سن 1960کے عشرے میں روک میوزک کو نئی جان بخشنے والے فل اسپیکٹر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے فروری سن 2003 میں لانا کلارکسن کو لاس اینجلس میں اپنے گھر میں گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ جبکہ اسپیکٹر کے وکلا ء نے کہا ہے کہ 40 سالہ کلارکسن ذہنی تناؤ کا شکار تھیں اور انہوں نے اپنے منہ میں گولی مار کر خود کشی کی تھی۔