1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز

30 اکتوبر 2009

فرانسیسی شہر لیل Lille میں آئندہ سال کے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹورنامنٹ اکتیس اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم فرانس پہنچ چکی ہے۔

https://p.dw.com/p/KIyz
تصویر: AP
Olympia, Hockey Deutschland gegen Neuseeland
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ فرانس، اٹلی، روس، پولینڈ اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان فرانس، روس، پولینڈ، جاپان اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ شاہد علی خان نے امید ظاہر کے ہے کہ کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے پر ہی پاکستانی ہاکی ٹیم آئندہ سال کے عالمی کپ میں شرکت کی اہل ہو گی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو خاصی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ہاکی کےماہرین کا خیال ہے کہ یورپ میں سرد ہوتے موسم میں پاکستانی ٹیم فرانسیسی اور پولینڈ کی ٹیم کے خلاف میچ کے دوران اپنی پوری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ناکام رہ سکتی ہے۔ فرانسیسی شہر لیل میں آئندہ دنوں ٹورنامنٹ کے آغاز پر دن میں درجہ حرارت گو دس یا گیارہ سینٹی گریڈ ہو گا لیکن سرد ہواکی وجہ سے کاٹ پائی جائے گی اور ٹھنڈ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم محسوس ہو گی جو خاصی زیادہ ہے۔

اِس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں ابھی تک موسم اتنا سرد نہیں ہوا جتنا یورپی ملک فرانس میں ہو چکا ہے۔

پاکستانی ٹیم ایک ہفتہ قبل فرانس پہنچ چکی ہے تا کہ وہ سرد موسم کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔ اِس تناظر میں اٹلی کی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کو مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شکست سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی مزید کم ہو جائے گی۔

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شامل جاپانی ٹیم بھی ان دنوں بہتر کھیل پیش کر رہی ہے اور پاکستان کا اُس کے خلاف میچ اہم ہو سکتا ہے۔

لاہور سے پندر کھلاڑی روانہ ہو ئے تھے جبکہ تین سینئر کھلاڑی یورپی لیگ سے ہی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ اِن میں ریحان بٹ، وسیم احمد اور سلمان اکبر شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی شمولیت پاکستان کے لئے کامیابی کی کلید تو نہیں ہو سکتی البتہ راحت میسر کر سکے گی کیونکہ وہ یورپی ماحول سے پوری طرح واقف ہیں۔

Olympia Hockey Deutschland gegen Spanien
آئندہ ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گاتصویر: picture-alliance/ dpa

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹییم آئندہ سال کے عالمی کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے گی۔ اگر پاکستان ناکام رہا ہے تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ عالمی کپ میں شرکت سے محروم رہے گا۔

بھارت میں منعقدہ ہاکی کے عالمی کپ کے لئے دو اورکوالیفائنگ ٹورنامنٹ نومبر میں ہوں گے۔ عالمی کپ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اٹھائیس فروری سے شروع ہو گا۔

اٹھائیس نومبر سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں منعقدہ ہاکی کے ایک اور معتبر ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی میں اِس مرتبہ پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی میں نیچے ہونے کے باعث شرکت کی اہل نہیں ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں