1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ 2010ء جرمنی اور ہالینڈ دو دو گول سے برابر

7 مارچ 2010

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ہاکی ورلڈ کپ 2010 کے آٹھویں روز بھی تین میچ کھیلے گئے۔

https://p.dw.com/p/MMUl
تصویر: AP

پہلا میچ جنوبی کوریا اور کینیڈا کے درمیان ہوا جس میں جنوبی کوریا نے دو کے مقابلے میں نو گول سے فتح حاصل کرکے اپنی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید قائم رکھی۔ جنوبی کوریا کواب اپنا آخری گروپ میچ منگل نو مارچ کو گروپ اے میں اب تک سرفہرست ٹیم ہالینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ جنوبی کوریا واحد ایشیائی ٹیم ہے جس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ابھی تک باقی ہیں۔

اتوار سات مارچ کو دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے پہلے سے ہی معدوم امکانات کو بالکل ہی ختم کردیا۔ تاہم ارجنٹائن کی گروپ میچوں میں یہ پہلی فتح تھی۔

Neu Delhi Hockey Weltcup
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے بارہ ہوچکی ہیںتصویر: UNI

جبکہ اتوار کے روز تیسرا اور اہم معرکہ گروپ اے کی سر فہرست ٹیم ہالینڈ اور جرمنی کے درمیان بپا ہوا، جو دو دو گول برابری پر ختم ہوا۔ ورلڈ کپ کے آٹھویں روز کے میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔

گروپ اے میں ہالینڈ چارمیچ کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جرمنی چار میچ کھیل کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی کوریا چار میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے تیسرے نمبر پر ہے۔

جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ چار میچ کھیل کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آسٹریلیا چار میچ کھیل کر نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سپین چار میچ کھیل کر چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں