1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہم جنس پرستوں پر دورانِ قید تشدد، یہ الزامات بے بنیاد ہیں‘

عابد حسین
15 جولائی 2017

روس کی جمہوریہ چیچنیا کے صدر نے ہم جنس پرست مردوں کو حراست میں لینے اور ٹارچر کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ روسی جمہوریہ چیچنیا کی 95 فیصد آبادی مسلمان ہے۔

https://p.dw.com/p/2gbOx
Berlin Bundeskanzleramt Mahnwache gegen Homophobie in Tschetschenien
تصویر: Getty Images/AFP/J. McDougall

چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اُن کے علاقے میں ہم جنس پرستوں کو کسی ظلم و جبر کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے ایسی خبروں کی بھی تردید کی ہے کہ ہم جنس پرست مردوں کو شبے کی بنیاد پر زبردستی گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ انہوں ایسی خبروں کو من گھڑت قرار دیا کہ چیچنیا میں مقید ہم جنس پرستوں کو جیل میں شدید ٹارچر کا نشانہ بنانے کے علاوہ ہلاک کر دیا جاتا ہے۔

عزت کے نام پر قتل: چیچنیا میں ہم جنس پرست مرد فرار پر مجبور

چیچنیہ کا ’قادر‘ قدیروف، صدر پوٹن کا ’پیادہ‘

اسلام پسندوں کا چیچنیا کے دارالحکومت پر حملہ، کم از کم 20 ہلاک

رمضان قدیروف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے ملک میں اُن کی اطلاع کے مطابق، کوئی ایک بھی ہم جنس پرست موجود نہیں ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چیچنیا کے انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف رمضان قدیروف کی سخت پالیسیوں کو روسی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Tschetschenien Ramsan Kadyrow Präsident
جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروفتصویر: Getty Images/AFP/Y. Fitkulina

جمہوریہ چیچنیا کے بارے میں ماسکو کے ایک اخبار میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ چیچنیا کی پولیس شبے کی بنیاد پر ہم جنس پرستوں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیتی ہے۔ اس رپورٹ کی اشاعت پر کئی ملکوں میں ہم جنس پرست افراد کی تنظیموں نے گہری تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیچن حکومت پر تنقید کی تھی۔

اس تنقید کے تناظر میں رمضان قدیروف نے اس کو بکواس قرار دے کر رد کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ اُن کے علاقے چیچنیا میں اس قسم کے افراد ہر گز نہیں بستے ہیں۔ قدیروف کے مطابق اول تو ایسے لوگ نہیں ہیں، اگر ہیں تو انہیں بڑے شوق سے کینیڈا لے جائیں۔ چیچن صدر نے ان خیالات کا اظہار ایچ بی او ریئل اسپورٹس ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔

قدیروف نے ایسے الزامات لگانے والوں کو شیطان قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ایسے بیانات دے کر وہ اللہ کے عذاب کے مرتکب ہوئے ہیں۔