1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہنڈوراس میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

18 اپریل 2008
https://p.dw.com/p/DlOg

ہنڈوراس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق دارلحکومت Tegucigalpa میں ہونے والے اس مظاہرے میں دس ہزار افراد شریک تھے ۔ جبکہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی اس طرح کے مظاہرے ہوئے۔ وسطی امریکہ کے اس ملک میں ان مظاہروں میں زندگی کے ہر طبقے کے افراد نے شرکت کی ۔ پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ۔جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔