1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہنگومیں خودکش حملہ،تین سیکوریٹی اہلکاروں سمیت سات ہلاک

4 نومبر 2008

پاکستانی صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/FnFv
جمعے کے روز مردان میں مقامی پولیس افسر کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پولیس کی تباہ شدہ گاڑیتصویر: AP

ڈوئچے ویلے کے نامہ نگار کے مطابق منگل کی صبح، ہنگو کے علاقے دوآبہ میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سیکورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس سے تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک اورمتعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم مختلف خبررساں اداروں نے ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم چار بتائی ہے۔


اطلاعات کے مطابق حملے کے فورا بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک سیکورٹی اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس اورسیکیوریٹی ایجنسیزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اورہنگو ٹل روڈ آمد ورفت کے لیے بند کردی گئی ہےجبکہ اس واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔