1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہوٹل میں گیس لیک، کھلاڑی محفوظ

7 مارچ 2007

پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں جنوبی افریقہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اس وقت حفاظت سے باہر نکالا گیا جب وہاں ممکنہ گیس لیک کی خبر سے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

https://p.dw.com/p/DYN1
تصویر: AP

ابتدائی رپورٹوں سے یہ بات سامنے آرہی تھی کہ مذکورہ ہوٹل میں آگ لگی تھی لیکن بعد میں گیس لیک ہونے کی خبریں موصول ہوئیں۔پاکستانی تیز گیندباز محمد سمیع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک سیکورٹی اہلکار ہوٹل کی چھٹی منزل پر ان کے کمرے میں آگیا اور انہیں کمرہ خالی کرنے کی ہدایت دی۔ہوٹل میں ہر طرف دھواں تھا تاہم سبھی کرکٹ کھلاڑی محفوظ بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان بھارت آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ورلڈ کپ کے اپنے وارم اپ میچز میں فتح حاصل کی ہے۔بنگلہ دیش نے حیران کن طریقے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک سخت مقابلے میں دو وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان نے کینیڈا، بھارت نے نیدرلینڈز، آسٹریلیا نے زمبابوے اور بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز اسکور کئے۔ جس میں جیکب اورم کے 88 رنز شامل ہیں۔ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے افتتاحی بیٹسمینوں ، جاوید عمر اور تمیم اقبال ، نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے با لترتیب 45 اور 46 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کیا۔

پاکستان نے کینیڈا کے خلاف اپنے میچ میں 77 رنز سے فتح حاصل کی۔ کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔بھارت نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو 182رنز سے عبرتناک شکست دی۔