1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیرتھا برلن نے ہوفن ہائم سے پہلی پوزیشن چھین لی

16 فروری 2009

جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کے بعد برلن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن تک رسائی میں کامیاب ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/GvRq
Voroninمیونخ کے خلاف گول کرتے ہوئےتصویر: AP

برلن نے Bayern میونخ کو دو ایک سے شکست دی۔ سن 2006 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہیرتھا برلن 40 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ہوفن ہائم کی ٹیم Bayer Leverkusen کے ہاتھوں چار ایک سے شکست کھانے کے باوجود 39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرجب کہ ہیمبرگ کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

اولمپک اسٹڈیم میں ہونے والے میچ میں برلن کی ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی Voronin نے کھیل کے 38 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی برتری دلائی اور پھر 77 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اس برتری کو مکمل جیت میں بدل دیا۔

میچ میں برلن کی جانب سے دو گول کرنے والے کھلاڑی Voronin نے میچ کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بیران سے جیت ایک خصوصی جیت تھی اور پورا شہر ٹیم کے پہلی پوزیشن پر آنے پر مسرور اور شاداں ہے۔

فٹ بال ٹیم ہیرتھا کے جنرل مینیجر Dieter Hoeness کا کہنا تھا کہ ٹیم کے عہمدہ کھیل کے بعد فتح یقینی سی بات تھی۔ Dieter Hoeness کے بھائی جو میونخ کی ٹیم کے جنرل مینیجر ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے گول کے کئی مواقع ضائع کئے تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا’’ ابھی کچھ نہیں بگڑا۔ ہم اب بھی ایک مضبوط پوزیشن پر قائم ہیں۔‘‘