1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیلو شکاگو!

گوہر نذیر گیلانی5 نومبر 2008

’’اب آگے آزمائش کڑی ہے، چیلنجوں کا سامنا ہے، ہماری دھرتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، لیکن ہم منزل تک ضرور پہنچیں گے‘‘

https://p.dw.com/p/Fnk4
اوباما، اوباما، اوباما کے نعروں کی گونج میں اوباما شکاگو میں اپنی تقریر سے چند لمحات پہلے سٹیج پر آتے ہوئےتصویر: AP

باراک اوباما کی شکاگو تقریر کا متن

Wahlsieg Rede Barack Obama mit Familie Chicago Präsident USA
باراک اوباما اپنی اہلیہ مشیئل ، اور ان کی دو بیٹیوں، مالیا اور ساشا کے ہمراہتصویر: AP

’’ہیلو شکاگو!

کیا ابھی بھی کوئی ایسا شخص ہے، جسے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ امریکہ میں کچھ بھی ممکن ہے!۔۔۔ کیا ابھی بھی کوئی ایسا ہے، جوامریکہ کی جمہوریت کی طاقت میں یقین نہیں رکھتا؟ آج رات آپ لوگوں نے اسکا جواب دے دیا ہے۔ آپ سب لوگوں نے، سفید فام اور سیاہ فام، گیئز اور سٹریٹ، تندرست اور اپاہج، سب نے۔۔۔

’ہم سب امریکہ ہیں، اور ہم ہمیشہ یونائٹڈ سٹیٹس آف امریکہ رہیں گے۔‘ امریکہ میں تبدیلی آگئی ہے، تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، میں سب کا شکرگزار ہوں۔ میں اپنی انتخابی مہم کے منیجر اور چیف سٹریٹیجسٹ کا شکر گزار ہوں۔ اور سب سے اہم، میں آپ سب کا، یعنی لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ فتح آپ کی ہوئی ہے، یہ فتح آپ کے نام ہے۔ آج امریکہ میں جس تبدیلی کا آغاز ہوا ہے، اُس کا فیصلہ وائٹ ہاوٴس کے ہالوں میں نہیں ہوا بلکہ وہ آپ نے کیا ہے۔

ہم نے اپنی مہم کا آغاز کیسے کیا؟ ناقدین نے ہمیں کوئی موقع نہیں دیا، ہمیں علم تھا کہ منزل دور ہے، مشکل ہے، کٹھن ہے، لیکن منزل تک پہنچنا ضرورتھا۔ آپ لوگوں نے ہماری انتخابی مہم کے لئے، کسی نے پانچ ڈالر، دس ڈالر، اور کسی نے بیس ڈالر دئے۔ مہم کے دوران زبردست دھوپ اور شدید سردی کا آپ لوگوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، انتخاب کے دن اپنا قیمتی ووٹ دیا، جوانوں نے، بزرگوں نے، سب نے یہ ثابت کردیا کہ امریکہ کی جمہوریت لوگوں سے ہے اور لوگوں کے لئے ہے۔

لیکن اب آگے آزمائش کڑی ہے، چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہماری دھرتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، زبردست اقتصادی بحران کا سامنا ہے، جب ہم نیند میں ہوتے ہیں تو ہمارے فوجی اہلکار عراق کے صحراٴوں میں اور افغانستان کے پہاڑوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔ تعلیم کا مسئلہ ہے، صحت کے مسائل ہیں، ڈاکٹروں کے بل اور بھی بہت کچھ۔ ہمارا آگے کا راستہ لمبا ہے، مشکل ہے، ہماری چڑھائی مشکل ہوگی، ہم وہاں، یعنی منزل تک ہوسکتا ہے ایک سال یا ایک میعاد تک نا پہنچے، لیکن امریکہ۔۔ آج رات میں پہلے سے کہیں زیادہ پرامید ہوں۔۔ ہم وہاں تک ضرور پہنچیں گے۔‘‘

اور اس جملے کے ساتھ ہی ان کے ہزاروں حامیوں نے بلند آوازوں میں اوباما کے حق میں نعرے دیتے ہوئے کہا: Yes, we can, یعنی ہاں، ہم کرسکتے ہیں۔‘‘ اور پھر، Yes,we willہاں ہم کریں گے۔‘‘