1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم میں اہم تبدلیاں

4 ستمبر 2008

جرمنی میں اکتوبر میں ہونے والے ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 37 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم کئی سینئر کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے۔

https://p.dw.com/p/FAqY
تصویر: AP

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں ناصر احمد، عمران شاہ، عمران بٹ، وسیم احمد،کاشف علی، محمد عتیق، محمد عمران، عمران عباس، محمد خالد، عدنان جاوید، محمد عرفان، خرم شہزاد، کاشف جاوید، ظہیر احمد، رانا آصف، راشد، فرید احمد، عامر شہزاد، راشد منہاس، وقاص شریف، عدیل حسین، حسن اختر، عنایت اللہ، ایم توفیق، رانا عمیر، ازلان خان، شکیل عباسی، شبیر خان، عبدالحسیم خان، شفقت رسول، محمد زبیر ، شہباز، اختر علی، محمد رضوان، ناصر شاہ اور ایم عمران شامل ہیں۔

یہ کیمپ پانچ سے تیس ستمبر تک ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں لگایا جائے گا اور اس کے اختتام پر پاکستانی ٹیم چار ملکی ہیمبرگ ماسٹر ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے جرمنی جائے گی۔ کیمپ میں شامل کئے گئے کھلاڑیوں کو پانچ ستمبر تک چیف کوچ جہانگیر بٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔