1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیمبرگ نے بنڈس لیگا میں برتری کا موقع کھو دیا

26 اکتوبر 2009

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں ہیمبرگ کی ٹیم نے رواں ہفتے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع کھو دیا ہے۔ اس چیمپیئن شپ کے دسویں میچ ڈے کے آخری روز اتوار کو ہیمبرگ کا شالکے کے ساتھ ہونے والا میچ بے نتیجہ رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/KF6n
شالکے اور ہیمبرگ کے کھلاڑی بال حاصل کرنے کی کوشش میںتصویر: AP

یہ میچ جیتنے کی صورت میں ہیمبرگ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آجاتی۔ اتوار کے میچ کے آخری لمحوں تک اس کی جیت کے آثار واضح تھے۔ اس کے کھلاڑی شالکے کے خلاف تین گول کر چکے تھے۔ تاہم شالکے نے آخری لمحوں میں ایک گول کر کے میچ تین تین سے برابر کر دیا۔

Fußball Bundesliga - VFL Bochum gegen Werder Bremen
بوخوم اور دیرڈیربریمن کے کھلاڑی بال کے پیچھےتصویر: AP

اس میچ کے بے نتیجہ ثابت ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ لیورکوزن کی ٹیم کو ہوا ہے، جو پوائنٹس ٹیبل پر بدستور اوّل نمبر ہے۔ تیسری پوزیشن بریمن کے پاس ہے، جس نے اتوار کو بوخُم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ ہیرتھا برلن کا مقابلہ وولفسبرگ سے ہوا، جو صفر صفر سے برابر رہا۔

بنڈس لیگا کے دسویں میچ ڈے کے دوران جمعہ سے اتوار تک مجموعی طور پر نو میچ کھیلے گئے۔ جمعہ کو لیورکیوزن اور ڈورٹمُنڈ کے درمیان اس ویک اینڈ کا پہلا میچ بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک گول ہی اسکور کر سکیں۔ ہفتہ کو پانچ میچ کھیلے گئے۔ بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ یہ ایک سخت مقابلہ تھا۔ بائرن میونخ کی جانب سے فیصلہ کن گول کھیل کے اٹھاسیویں منٹ میں ڈانئیل فان بیوٹین نے کیا۔

مونش گلاڈباخ اور کولون کے درمیان میچ بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیمیں ایک بھی گول اسکور نہیں پائیں۔ مائنز نے فرائبرگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ہوفن ہائیم نے بھی نیوریم بیرگ کو صفر تین سے ہرایا جبکہ ہینوور نے شٹٹ گارٹ کو ایک صفر سے مات دی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عاطف بلوچ