1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیمبرگ نے مانچسٹر سٹی کے ہوش اڑائے

10 اپریل 2009

چیمپیئنز لیگ کوارٹر فائنلز کے فرسٹ لیگ میں جرمن صوبے ہیمبرگ کی ٹیم ہیمبرگ ایس وی نے دنیا کے امیر ترین فٹ بال کلب مانچیسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/HUCO
ہیمبرگ ایس وی نے مانچسٹر سٹی کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیاتصویر: picture-alliance/ dpa

اگرچہ مانچسٹر سٹی نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں ہیمبرگ کے خلاف گول سکور کیا تاہم ہیمبرگ نے زبردست واپسی کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔

UEFA-Pokal - Hamburger SV - Galatasaray Istanbul
مانچسٹر سٹی کو اپنی شکست کا یقین نہیں ہواتصویر: picture-alliance/ dpa

چیمپیئنز لیگ میں جرمنی کے لئے ایک اور اچھی خبر ویرڈر بریمین کی ٹیم کی جیت بھی رہی۔ اگرچہ چیمپیئنز لیگ میں جمعرات کا دن جرمنی کے لئے خوشخبری کا دن ثابت ہوا تاہم بدھ کا دن جرمنی کے لئے انتہائی خراب ثابت ہوا کیوں کہ بارسیلونا کی فٹ بال ٹیم نے بائرن میونخ کو فرسٹ لیگ کوارٹر فائنلز کے دونوں ہالفز میں پریشان کرکے میچ صفر کے مقابلے میں چار گولز سے جیت لیا تھا۔

بارسیلونا کی فٹ بال ٹیم نے بائرن میونخ کے خلاف میچ صفر کے مقابلے میں چار گول سے اپنے نام کرلیا تھا۔

بارسیلونا نے پورے نوے منٹ تک جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بائرن میونخ کے دفاع کو بار بار مات دی۔کھیل کے پہلے ہی ہالف میں ایف سی بارسیلونا نے ایف سی بائرن میونخ کے خلاف چار گول داغے۔ میونخ کی ٹیم کھیل ختم ہونے تک بھی کوئی گول نہیں کرسکی۔

اسپین کے شہر بارسیلونا میں ایف سی بارسیلونا کی ٹیم پوری طرح چھائی رہی اور میچ کے آغاز سے انجام تک ایسا بالکل واضح تھا کہ میچ کون سی ٹیم جیت رہی ہے۔

بائرن میونخ کے کھلاڑی پورے میچ کے دوران بے بس اور لاچار نظر آئے اور ان کے پاس بارسیولنا کے جارحانہ اور ہنر سے بھرپور کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔

چیمپیئنز لیگ کے دوسرے میچ میں چیلسی نے لیورپول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔