1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کوالیفائینگ میچ : ترکی کے خلاف جرمنی کی فتح

9 اکتوبر 2010

جرمنی نے ترکی کے خلاف تین صفر کی فتح سے یورو 2012 کے کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنی ناقابل شکست برتری قائم رکھی ہے۔ جرمنی اور ترکی کے درمیان یہ دلچسپ مقابلہ جمعہ کی شام برلن میں منعقد ہوا۔

https://p.dw.com/p/PZtd
تصویر: AP

جرمنی کی طرف سے میروسلاو کلوزے نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جبکہ ترک نژاد جرمنی کھلاڑی محسوت اوزل نے جرمنی کی طرف سے دوسرا گول کر کے اس فتح کو یقینی بنا دیا۔ کھیل کا تیسرا اور انفرادی طور پر میچ کا دوسرا گول کلوزے نے کیا۔

اس میچ کو دیکھنے کے لئے تقریبا 74 ہزار تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے اور ان تماشائیوں میں 34 ہزار ترک ٹیم کے فینز تھے۔ میچ کا آغاز خاصا سست تھا اور دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی مخالف گول پر کوئی خطرناک حملہ نہ کر پایا تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے تین منٹ قبل جرمن ٹیم کی طرف سے کلوزے گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے نہایت خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے، تاہم بال کو صرف جرمن ٹیم نے گول کے اندر پہنچا پائی۔

Fußball Deutschland Türkei EM Qualifikation
کلوزے بال کو گول میں پھینکتے ہوئےتصویر: AP

ترک اور جرمن ٹیم کے کھلاڑیوں میں ایک اور چیز اہم تھی اور وہ یہ کہ متعدد کھلاڑی کسی نہ کسی حوالے سے اپنی مخالف ٹیم سے تعلق رکھتے تھے۔ ترک کھلاڑی حالیل اور حامت جرمنی میں پیدا ہوئے جبکہ جرمن کھلاڑی اوزل کا تعلق ترکی سے ہے۔

اس میچ میں فتح کے بعد یورو 2012 کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں گروپ اے میں نو پوائنٹس کے ساتھ جرمن ٹیم ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ گروپ اے میں دوسری پوزیشن آسٹریا کی ہے، جس کے دو میچوں کے بعد چھ پوائنٹس ہیں۔ ترکی اس گروپ میں تین میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔

یورو 2012 کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ بی میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں روس نے آئرلینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے گی۔ دیگر کھیلے گئے میچوں میں بیلجیئم نے قازقستان کو جبکہ آرمینیا نے سلواکیہ کو شکست دی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں