1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ: ہالینڈ نے عالمی چمپئین اٹلی کو تین صفر سے شکست دے دی

10 جون 2008

اور آسٹر یا اور سویٹزرلینڈ میں جاری یورو کپ فٹ بال چمپئین شپ کے مقابلو ں میں پیر کے دن گروپ سی میں فرانس اور رومانیہ کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

https://p.dw.com/p/EGan
تصویر: AP

دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کا مُظاہرہ کیا۔ میچ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں رہی اور اس طرح یہ مقابلہ صفر۔صفر سے برابر رہا۔

فرانس اور رومانیہ کا میچ ٹیلی ویژن پر دیکھنے والے ایک مداح کے مطابق یہ مقابلہ دلچسپ نہیں تھا۔ مذکورہ مداح کے بقول دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مُظاہرہ کیا۔

گروپ سی کے دوسرے میچ میں آج اٹلی اور ہالینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ سابقہ عالمی چمپئین اٹلی کو اس میچ میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز یعنی اتوار کو جرمن فٹبال ٹیم نے پولینڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی جبکہ شریک میزبان‘ یعنی آسڑیا کی ٹیم کروشیا کے خلاف اپنا میچ ایک۔صفر سے ہار گئی۔