1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو 2008

30 جون 2008

16 ویں یورپی فٹ بال جیمپئن شپ کے فائنل میں اسپین نے فیورٹ جرمنی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/ET8N
)تصویر: AP

اسپین نے یورپی چیمپئن 2008 بننے کاعزازحاصل کر لیا۔ فائنل میں اسپین نے جرمنی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ۔ میچ کا واحد گول کھیل کے 33 ویں منٹ میں اسپین کے فاروڈ کھلاڑی Fernando Torres نے کیا۔ 44 برسوں کے بعد یہ اسپین کی کسی بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ اسپین نے آخری مرتبہ 1964 میں یورپی چیمپئن شپ جیتی تھی ۔ جس کے فائنل میں اس نے سابق سوویت یونین کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

Fußball Euro 2008 Finale Deutschland Spanien Merkel und Juan Carlos
جرمن چانلسر آنگیلا میرکل اور اسپین کے بادشاہ خوان کارلوستصویر: AP

آسٹریا کےدارلحکومت ویانا میں کھیلے گئے اس فائنل کو دیکھنے کے لئے 51 ہزارافراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ جن میں جرمن چانسلر آنیگلا میرکل، جرمن صدرہورسٹ کوئلر، اسپین کے وزیر اعظم خوزے لوئس سپاتیرواوراسپین کا شاہی خاندان کے کچھ افراد موجود تھے۔

فائنل مقامی وقت کے مطابق شام کے پونے نو بجے شروع ہوا۔ کھیل کی ابتداء ہی سے جرمن ٹیم مشکلات سے دوچار تھی۔ جرمن ٹیم کی جانب سے نہ توکوئی خاص حکمت عملی سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کھیل پر کسی قسم کا کنٹرول۔ کھیل کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا کہ جب جرمن کھلاڑی ہسپانوی کھلاڑیوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے دکھائی دیئے۔ دوسری طرف ہسپانوی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع بھی ضائع کئے۔

Fußball Euro 2008 Finale Deutschland Spanien Luis Aragones
اسپین ٹیم کے کوچ لوئس اروگونستصویر: AP


ہسپانوی ٹیم کے کوچ لوئس اروگانس کا یہ قومی کوچ کی حیثیت سےآخری میچ تھا۔ اب 69 سالہ ترکی کے ایک کلب کی کوچنگ کریں گے۔ جرمن ٹیم کو تجربے کی بناء پر فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ ماہریں نے جرمن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن قرار دیا۔ بعدازاں جس کی تصدیق جرمن کپتان مشائیل بالاک اورکوچ یوآخم لوو نے بھی کی۔ جرمن کپتان نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کی مجموعی کاکردگی سے مطمئن ہیں لیکن بدقسمتی سے فائنل میں جرمن ٹیم سے کچھ غلطیاں ہوئیں اوراسپین نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جرمن کوچ نے اسپین کی ٹیم کواس کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ سیمی فائنل میں جرمنی نے ترکی کو ایک سخت مقابلے کہ بعد شکست دی تھی جبکہ اسپین نے روس کو ہرایا تھا۔

Fußball Euro 2008 Finale Deutschland Spanien Danke
تصویر: AP


جرمنی اب تک تین مرتبہ یورپی چیمپئن بن چکا ہے اور آخری مرتبہ 1996 میں اسے یہ اعزازحاصل ہوا تھا۔ ساتھ ہی جرمن ٹیم اب تک ریکاڈرچھ مرتبہ یورپی چیمپئن شپ کا فائنل کھیل چکی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سےقبل کی فٹ بال کی عالمی رینکنگ کے مطابق جرمنی پانچویں اور اسپین چوتھے نمبر پر ہے۔

16 ویں یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ میں مشترکہ طورپر7 جون سے 29 جون تک منعقد ہوئی۔ اس ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔