1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی وفد واشنگٹن میں

20 مارچ 2007

واشنگٹن میںامریکی وزیرخارجہ کونڈو لیزا رائس نے جرمن وزیرخارجہ شٹائن مائر ، پورپی یونین کی کمشنر برائے امور خارجہ بےنیتا فرےرو اور یورپی یونین کے اعلی سفارت کار خاویر سولانا سے ملاقات کی۔

https://p.dw.com/p/DYHD
تصویر: AP

اس ملاقات میں یو رپ میں میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب اور مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ ان چاروں نے روسی نمائندے سے بھی ٹیلیفون پر بات کی۔ پولینڈ میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کے امریکی مجوزہ منصوبے پر اگرچہ جرمنی میں اس وقت بے چینی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم واشنگٹن میں فریقین کی یہ کوشش کرتے رہے کہ اس مسئلے کے بارے میں اختلاف رائے کو کم کیا جا سکے۔