1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین ماحولیات کے حوالے سے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکی ہے

2 دسمبر 2008

پولینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین موحولیات کے حوالے سے کسی حتمی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔ معاہدے کاباقاعدہ اعلان اگلے ہفتے یورپی یونین کے اجلاس میں متوقع ہے۔

https://p.dw.com/p/G7ZP
پولینڈ کے شہر پوزنن میں اقوام متحدہ کی تحفظ ماحول سے متعلق عالمی کانفرنس میں تقریبا 190 ریاستوں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔تصویر: The United Nations Climate Change Conference in Poznan

اقوام متحدہ کی تحفظ ماحول سے متعلق عالمی کانفرنس میں میزبان ملک پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹُسک نے ایک بیان میں کہا : ’’ ہم ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابتدا میں پولینڈ یہ کوشش کرے گا کہ وہ کوئلے سے بجلی کی پیدوار کی بجائے دوسرے ذرائع سے بجلی کی تیاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردست کوئلے کے کارخانوں کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Donald Tusk gewinnt ersten Wahlgang
پولستانی کا کہنا تھا کہ وہ پوری احتیاط اور منصوبہ بندی سے توانائی کے متبادل زرائع تلاش کرنا چاہتے ہیںتصویر: AP

مشرقی یورپ میں واقع اس ملک میں بجلی کی پیدوار کا بڑا حصہ کوئلہ جلا کر حاصل کیا جاتا ہے۔

پولستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پوری احتیاط اور منصوبہ بندی سے توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنا چاہتے ہیں تاکہ پولینڈ میں رہنے والوں کو توانائی کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

پولینڈ کے شہر پوزنن میں اقوام متحدہ کی تحفظ ماحول سے متعلق عالمی کانفرنس میں تقریبا 190 ریاستوں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد ایک ایسے عالمی معاہدے کی تیاری پر کام کرنا ہے جو بعد میں تحفظ ماحول کے کیوٹو معاہدے کی جگہ لے سکے۔

Fabrikschornsteine
پولینڈمیں بجلی کی پیدوار کا بڑا حصہ کوئلہ جلا کر حاصل کیا جاتا ہے۔تصویر: picture-alliance / chromorange

یکم دسمبر کوکانفرنس کے افتتاحی روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹُسک اور کئی دیگر سربراہان حکومت نے خبردار کیا کہ ماحولیاتی تباہی کے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور موجودہ بین الا قوامی مالیاتی بحران کی آڑ میں ماحول اور تحفظ فطرت کی کوششوں میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

اس سے پہلے جرمن وزیر ماحولیات زگمار گابرئیل نے اس کانفرنس کے موقع پر ڈوئچے ویلے کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس امید کاا ظہار کیا تھا کہ اس عالمی اجتماع میں کم از کم تحفظ ماحول کے ایک نئے عالمی معاہدے کے بنیادی نکات طے ہوجانا چاہیئں۔