1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کا سربراہی اجلاس

Susanne Henn / افضال حسین11 دسمبر 2008

آج جمعرات کے روزبرسلز میں یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ فرانس کی زیر قیادت یورپی یونین کی یہ آخری سربراہی کانفرنس ہے۔

https://p.dw.com/p/GDyx
یورپی یونین کی صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل فرانس کے صدر نکولا سارکوزی مذاکراتی میزپرآخری بڑی کامیابی چاہتے ہیں۔تصویر: AP

اس اجلاس میں 27 رکن ملکوں کے ریاستی و حکومتی سربراہ حصہ لے رہے ہیں۔ یورپی یونین کی صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل فرانس کے صدر نکولا سارکوزی مذاکراتی میزپرآخری بڑی کامیابی چاہتے ہیں۔ وہ تین بڑے موضوعات معیشی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور آئینی اصلاحات کے بارے میں ٹھوس پیش رفت کے خواہش مند ہیں۔

EU-Gipfel in Brüssel. Merkel Prodi Steinmeier
تصویر: AP

خود یورپی کمیشن کے صدر Barroso کے نزدیک یہ کانفرنس یونین کے لئے ایک سخت امتحان کا درجہ رکھتی ہے۔ خاص طور پراس حوالے سے کہ قومی اورمشترکہ یورپی مفادات کو کیوں کریکجا کیا جا سکتا ہے تا کہ عالمی چیلنجوں سے بہتر طریقے سے عہدہ برا ہوا جا سکے۔

کانفرنس کے دوران یورپی کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ 200 ارب یورو کا یورپی اقتصادی پیکج زیربحث لایا جا رہا ہے۔

Treffen der Mittelmeerunion
خود یورپی کمیشن کے صدر Barroso کے نزدیک یہ کانفرنس یونین کے لئے ایک سخت امتحان کا درجہ رکھتی ہے۔تصویر: AP

کانفرنس میں لزبن معاہدے کی توثیق کےحوالے یہ بات طے شدہ نظر آتی ہے کہ آئرلینڈ کی حکومت اگلے سال ایک بار پھر لزبن معاہدے کی توثیق کے لئے ریفرنڈم کرائے گی۔ پہلے ریفرنڈم میں ائرلینڈ کے عوام کی اکثریت نے اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔