1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

’یورپ میں اُردو کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے‘

15 مئی 2017

فرینکفرٹ میں جمیل الدین عالی (مرحوم) کی یاد میں ایک ادبی نشست کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی جمیل الدین عالی کے فرزند ذوالقرنین عالی صاحب تھے۔ڈوئچے ویلے سے اُن کی خصوصی گفتگو۔

https://p.dw.com/p/2d0W2

ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جرمن شہر فرینکفرٹ میں پاکستان کے معروف شاعر جمیل الدین عالی( مرحوم) کی یاد میں ایک ادبی نشست کا انعقاد ہوا جس میں یورپ بھر سے اُردو کے اُدباء اور شعراء نے شرکت کی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی جمیل الدین عالی کے فرزند ذوالقرنین عالی صاحب تھے جو انجمن ترقی اُردو پاکستان کے موجودہ صدر بھی ہیں۔  
    
 تقریب میں جمیل الدین عالی پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم ’’خواب کا سفر‘‘ دکھائی گئی جس کے بعد مختلف ادبی شخصیات نے عالی صاحب کی ادبی خدمات، خاص طور سے اُن کی شاعری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا دوسرا حصہ شعری نشست پر مبنی تھا جس میں فِن لینڈ، ناروے، ڈنمارک، ہالینڈ، برطانیہ، بلجیم، انگلینڈ اور اسپین کے علاوہ جرمنی کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شعراء نے اپنے اشعارسے شائقین کو محظوظ کیا۔ اس تقریب میں پاکستانی شاعرات نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور بے پناہ داد سمیٹی۔