1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوکرائنی صدر پوروشینکو کا ٹافی ریپرز سے پورٹریٹ

29 مارچ 2019

یوکرائن میں صدارتی انتخابات سے قبل دو فن کاروں نے ٹافیوں کے ریپرز اور گولیوں کے خول استعمال کر کے مسائل میں گھرے صدر پیٹرو پوروشینکو کا پورٹریٹ بنایا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Ft5O
Ukraine Kiew - Künstlerin Dariya Marchenko und Ihr Portrait von Petro Poroshenku aus Süssigkeitenpapier
تصویر: Reuters/V. Ogirenko

پیٹرو پوروشینکو کی اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 20 کلوگرام ٹافیوں کے پیکنگز کی مدد سے بنائی گئی ہے اور اس کے لیے ٹافیاں اس کمپنی کی استعمال کی گئی ہیں، جس کے مالک پوروشینکو خود ہیں۔

پوٹن کا ’کریمیا ایفیکٹ‘، ختم ہوتا ہوا

یوکرائن فوجی رہا کیے جائیں، میرکل کی پوٹن کو تلقین

اس تصویر کا عنوان ہے، ’’بدعنوانی کا چہرہ‘ اور اس کولاج کو بنانے والے فن کار داریا مارچینکو اور ڈینیل گرین ہیں، جب کہ یہ تصویر کئی طرح کے معانی اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔

روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے مارچینکو نے کہا کہ ٹافیوں کے ریپرز اصل میں ان خالی وعدوں کی علامت ہیں، جو پوروشینکو نے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل عوام سے کیے تھے اور ان پر کبھی عمل نہ ہوا۔ یہ بات اہم ہے کہ پانچ برس قبل یوکرائن میں بڑے مظاہروں کے تناظر میں روس نواز صدر وکٹور یانوکووچ عہدہ صدارت سے ہٹا دیے گئے تھے، جب کہ بڑے سیاسی بحران کے بعد یورپ نواز پوروشینکو اس عہدے پر براجمان ہوئے تھے۔

Ukraine Kiew - Künstlerin Dariya Marchenko und Ihr Portrait von Petro Poroshenku aus Süssigkeitenpapier
تصویر: Reuters/V. Ogirenko

رنگارنگ ریپرز سے اٹے ایک ٹیبل کے قریب بیٹھی فن کار داریا مارچینکو نے کہا کہ اس تصویر کے معنی یہ ہے کہ یوکرائنی عوام جو کسی بچے کی طرح ملک میں جمہوریت کے خواہش مند تھے، انہیں جیسے ٹافیوں کے ریپرز سے بہلایا گیا ہے۔ ’’یہ یوں ہے کہ عوام بچے ہیں اور جمہوریت، نئے مستقبل، روشنی اور سچی قیادت کی ٹافیو کے وعدے عوام کے سامنے رکھے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’اور آخر میں، بچے کو ملا کیا؟ صرف ٹافی کے ریپرز۔ ہم اس تصویر میں پوروشینکو کے چہرے پر ٹافیوں کے ریپرز اسی لیے دیکھ رہے رہے ہیں۔ یہاں ٹافیاں نہیں ہے، صرف  خالی ریپرز ہیں۔ صرف ریپرز۔‘‘

اس تصویر کا بیک گراؤنڈ گولیوں کے خول استعمال کر کے بنایا گیا ہے، جو یوکرائن کے مشرقی علاقوں کی تمثیل ہے اور انہیں اس انداز سے جوڑا گیا ہے، جیسے وہ چاکلیٹ کے بارز معلوم ہوں۔ اس میں اصل میں پوروشینکو کے چاکلیٹ کے کاروبار کی علامت استعمال کی گئی ہے۔ قریب سے دیکھنے پر چاکلیٹ سے ملتے جلتے یہ بارز، جیسے تابوت دکھائی دیتے ہیں، جو ان یوکرائنی شہریوں کی موت سے عبارت ہیں، جو اس دوران اپنی جان سے گئے۔

ع ت، ک م (روئٹرز، اے ایف پی)