1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوکرائن کے وٹالی کلشکو نئے باکسنگ چمپئن

شادی خان12 اکتوبر 2008

وٹالی نے اپنے لمبے ہاتھوں کا فائدہ اٹھاتے ہوے سیموئیل پر بھرپور گھونسے برسائے

https://p.dw.com/p/FYIT
تصویر: picture-alliance/dpa

یوکرائن کے Vitali Klitschkoنے نائیجیرئن Samel Peterکو ہرا کرعالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ہفتہ کی شب جرمن شہر برلن میں کھیلے جانے والا فائنل مقابلہ ا‍ٓٹھ راونڈز تک جاری رہا جس دوران Vitaliنے اپنے لمبے ہاتھوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے Samuelپر بھرپور گھونسے برسائے۔

آٹھوے راونڈ کے بعد نائیجیرئن باکسر نے مقابلہ جاری رکھنے سے انکار کردیا، کیونکہ مقابلے کے تینوں امپائرز کی جانب سے دئے گئے پوائنٹس کے مطابق یوکرائن کے باکسر کی برتری واضح ہوگئی تھی۔

نئے چمپئن Vitali Klitshkoنے تین سال قبل انجری کے باعث باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن اب انہوں نے کیرئیر کا دوبارہ سے ایک نئا اور شاندار آغاز کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے جڑواں بھائی Wiladimir Klitshkoبھی باکسنگ چمپئن ہیں جن کے پاس انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے اعزازات موجود ہیں۔

برلن میں اخباری اجلاس کے موقع پر، اپنے جڑواں بھائی سے کسی دن مقابلہ کرنے کے سوال کو، نئے عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن Vitali Klitsko نے ہنس کر ٹال دیا۔ساتھ ہی بیٹھے انکے بھائی Wiladimir Klitsshko نے اسی سوال کے جواب میں بتایا کہ دونوں جڑواں بھائی اکثر آپس میں مذاق کرتےہوئےایک دوسرے سے زیادہ طاقتور ہونے کے دعوے کرتے ہیں۔

نائیجیئرن باکسر،Samuel Peterکو ہرانے کے بارے میں Vitaliکا کہنا تھا کہ انہیں حیرت اس بات کی تھی کہ Peterنے مقابلہ سےقبل اتنے لمبے عرصے تک باکنسگ کھیلنا کیوں چھوڑ دیا تھا، حالانکہ ریٹائرمنٹ کا اعلان تو میں کرچکا تھا لیکن میں نے پھر بھی باکنسگ کی مشق کرنا نہیں چھوڑی تھی۔

Peter Samuelکےمینیجر Ivaylo Gotsev کا کہنا ہے کہ Peterنئے جذبے کے ساتھ پھر سے باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیں گے، اس ہار سے انکے حوصلے پست بالکل بھی نہیں ہوئے۔