1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن ٹینس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

عاطف توقیر3 ستمبر 2008

سیکنڈ سیڈ ژیلینا یانکووچ اور ایلینا ڈیمینٹیوا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹونامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے ۔

https://p.dw.com/p/FAoP
تصویر: AP

نیویارک میں کھیلے جانے والے اس گرینڈ سلیم ایونٹ کے خواتین کے انفرادی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں دوسرے نمبر کی سرب کھلاڑی یلینا یانکووچ نے آسٹریا کی سبلی بیمز کو چھ ایک اور چھ چار سےباآسانی شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنالی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پانچویں نمبر کی روس کی ایلینا ڈیمینٹیوا نے سوئٹزرلینڈ کی پیٹی شنائیڈر کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو روس کے ایگور آندریف کے خلاف سخت جدوجہد کرنا پڑی ۔ فیڈرر نےاس روسی کھلاڑی کو چھ سات ، سات چھ ، چھ تین ،تین چھ اور چھ تین سے زیر کیا ۔

کوارٹر فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ لکسمبرگ کے گیل مولر سے ہوگا ۔ مولرنے چوتھے راؤنڈ میں فورتھ سیڈ روس کے نکولائی ڈیویڈنکو کوچھ چار،چار چھ ، چھ تین اور سات چھ سے اپ سیٹ شکست دی ۔ تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈوکووچ کوبھی کوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے سخت محنت کرنا پڑی ۔

ڈوکووچ نے اسپین کے ٹومی روبریڈو کے خلاف چار چھ ، چھ دو ، چھ تین ، پانچ سات اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ۔اس ٹورنامنٹ کے آٹھویں نمبر کے امریکی کھلاڑی اینڈی راڈک چلی کے فیرنانڈو گونزالیس کو چھ دو ، چھ چار اور چھ ایک سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچے ۔