1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن کا فائنل:دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر بمقابلہ اینڈی مرے

Qureshi, Abid Hussain8 ستمبر 2008

سن اُنیس سو ستاس کے بعد پہلی بار ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا اختتام اتوار کے بجائے پیر کو ہو گا۔ مردوں کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/FD9L
یو ایس اوپن ٹرافی کے ساتھ دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر جو فائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ کریں گے۔تصویر: AP

ٹینس کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کو حنا طوفانِ بادو باراں کی زد میں آنے سے برطانوی ٹیس کھلاڑی اینڈی مرے کو سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے ایک رات گزارنا پڑی۔ اب یہ تو وہی جانتے ہیں کہ وہ رات کو سو سکے یا نہیں۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ وہ اچھی نیند سوئے اور اِسی وجہ سے اگلے دِن اپنے نا تمام میچ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ سکاٹ لینڈ سے تعلُق رکھنے والے اینڈی مرے اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے فائيل میں پہچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک رافیل ندال کو شکست دی۔ نیو یارک کے آرتھر ایش سٹیڈیم میں کامیابی کے لئے مرے کو چھبیس گھنٹے انتظار کرنا پڑا تھا۔

Rafael Nadal im Semifinale in Wimbledon
رافیل ندال کا یو ایس اوپن جیتنے کا خواب ادھورا رہا۔ سیمی فائنل میں شکست کھا گئے اینڈی مرے کے ہاتھوںتصویر: AP

رافیل ندال جس عمدہ فارم میں آج کل ہیں اُس کو دیکھتے ہوئے اینڈی مرے کی کامیابی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دی جا سکتی ہے۔ رافیل ندال نے گزشتہ روز کے نا مکمل سیٹ میں ضرورکامیاب رہے لیکن وہ اگللا سیٹ نہ جیت سکے اور یوں وہ سال میں ایک اور گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہے۔ رافیل ندال دورانِ میچ اینڈی مرے کی بے شمار غلطیوں سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔ رافیل ندال اِس سے پہلے فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے ہیں۔ اِس کے علاوہ بیجنگ اولمپکس میں ٹینس کا گولڈ میڈل بھی اُنہوں نے جیتا تھا۔ ندال نے متواتر شاندار کامیابیوں کے بعد عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو پہلی پوزیشن سے پرے دھکیل دیا۔

Tennis, Trocknung des Platzes
نیو یارک میں واقع ٹینس کے آرتھر ایش سٹیڈیم کو بارش کے بعد خشک کرنے کا ایک منظرتصویر: AP

برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے پچھلے چالیس سالوں میں تیسرے برطانوی کھلاڑی ہیں جو یو ایس اوپن کے فائنل میں پہچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اُن سے پہلے سن اُنیس سو ستانوے میں Greg Rusedski فائنل میں پہنچے تھے۔ اُن سے پہلے سن اُنیس سو ستتر میں جان لائیڈ کو فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ اگر وہ یو ایس اوپن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ٹورنامنٹ کی جدید تاریخ میں وہ ہپلے برطانوی کھلاڑی ہوں گے۔ اُن کا مقابلہ عالمی نمبر دو راجر فیڈرر سے ہے۔ فیڈرر دفاعی چیمپئن ہیں اور اِس سال میں پہلی بار کھوئی ہوئی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فیڈرر کے مداحوں میں خود اینڈی مرے بھی ہیں اور وہ دفاعی چیمپئن کو ٹینس کا عظیم ترین کھلاڑی مانتے ہیں۔

Tennis US Open Sieger Roger Federer
راجر فیڈرر کیا پانچواں یو ایس اوپن جیتنے میں کامیاب ہو سکیں گے؟تصویر: dpa

مردوں کا پہلا سیمی فائنل ہفتہ کے دِن مکمل ہو گیا تھا جب راجر فیڈرر اپنے سیمی فائنل میچ میں سیربیا کے عالمی نمبر تین Novak Djokovic کو با آسانی شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر سن دو ہزار تین سے یو ایس اوپن میں ناقابلِ شکست چلے آ رہے ہیں۔ اگر وہ سن دو ہزار آٹھ کا یو ایس اوپن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ مسلسل پانچ مرتبہ یہ ایس اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اگر راجر فیڈرر ہار جاتے ہیں تو وہ امکاناً عالمی نمبر تین بن سکتے ہیں۔

یہ امر اپنی جگہ کہ ندال یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ہار گئے ہیں لیکن ٹینس کے سابق بڑے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بائیس سالہ ندال اگلے بیرسوں میں کئی شاندار ریکارڈ قائم کردیں گے کیونکہ وہ اِس وقت انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایک دو میچوں میں ہارنے سے اُن کی کارکردگی متاثر نہیں ہو گی۔ رافیل ندال بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں۔

گلاسگو، سکاٹ لینڈ سے تعلُق رکھنے والے اینڈی مرے کی موجودہ عالمی رینکنگ چھٹی پوزیشن ہے۔ اگلی عالمی درجہ بندی میں وہ چوتھی پوزیشن پر چلے جائیں گے۔ جو پچھلے کئی برسوں میں پہلی بار کسی برطانوی کھلاڑی کو نصیب ہو گی۔ کسی بھی برطانوی کھلاڑی نے سن اُنیس سو چھتیس میں یو ایس اوپن کو جیتا تھا اور وہ فریڈ پیری نامی کھلاڑی تھے۔