1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ٹیوب کی ویڈیوز اب آرٹ کے ایوانوں میں

23 ستمبر 2010

نیویارک کا Guggenheim Museum اکتوبر میں YouTube کی ویڈیوز کی ایک نمائش شروع کر رہا ہے۔ میوزیم کو مجموعی طور پر 23 ہزار ویڈیوز موصول ہوئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/PJCm
YouTube ابلاغ کا ایک ایسا ذریعہ ہے، جو انقلاب برپا کرسکتا ہے

ایک جیوری نے ابتدائی طور پر اِن ہزاروں ویڈیوز میں سے 125کو چنا ہے۔ اِن میں سے بالآخر اُن بیس ویڈیوز کا انتخاب کیا جائے گا، جو نمائش میں دکھائی جائیں گی۔ آغاز میں ان ویڈیوز کو نیویارک میں Guggenheim Museum میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا اور پھر بعد میں یہ ویڈیوز اسی میوزیم کی برلن، وینس اور سپین کے شہر بلباؤ میں واقع شاخوں میں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

National Gallery of Art in Washington
واشنگٹن کی نیشنل آرٹ گیلریتصویر: AP

ایک جاپانی آرٹسٹ تاکاشی موراکامی ان ویڈیوز کو جانچنے والی جیوری میں شامل ہیں۔ اُن کا کہنا ہے، ’ہم بس کوئی خاص چیز دریافت یا پیش کر کے اپنے آپ کو آرٹسٹ ثابت نہیں کر سکتے، ایک لحاظ سے YouTube ابلاغ کا ایک ایسا ذریعہ ہے، جو انقلاب برپا کرسکتا ہے اور جس کا ہمیں روز سامنا کرنا ہو گا‘۔

اس نمائش میں حتمی طور پر دکھانے کے لئے جن ویڈیوز پر غور کیا جا رہا ہے، ان میں طالب علموں، ویڈیو گیمز پروگرامرز،فلم اور میوزک ڈائریکٹرز، کامیڈی گروپوں اور شطرنج کی ایک خاتون چیمپئن کی بنائی ہوئی ویڈیوز شامل ہیں۔

اب تک جن 125 فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے، اُنہیں youtube.com/play پر دیکھا جا سکتا ہے۔ حتمی طور نمائش کے لئے چنی جانے والی بیس فلمیں YouTube کے بین الاقوامی چینل پر دیکھی جا سکیں گی۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: امجد علی