1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یکم دسمبر : ایڈز کے خلاف عالمی دن

1 دسمبر 2006

ایڈز کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے قوموں کی بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انسان کی قوت مدافعت کو کمزور کر دیے والی اس بیماری کے خلاف زیادہ عزم اور حوصلے سے کوششیں عمل میں لائیں۔ جمعرات کو نیویارک کے ایک کلیسا میں اپنے خطاب میں عنان نے بتایا کہ دنیا بھر میں اِس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر ملک

https://p.dw.com/p/DYID
تصویر: AP

کا سربراہِ حکومت اور ہر پارلیمانی رکن اِس کے خلاف جنگ کو اپنی ذاتی جنگ سمجھ کر لڑے۔

عنان نے کہا کہ ایڈز موجودہ نسل کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے اور یہ کہ اب تک دنیا بھر میں اس مرض کا شکار ہو کر 25 ملین انسان موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ مزید 40 ملین کے جسموں میں اِس کا HIV وائرس موجود ہے۔