1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردی

یہ حملہ شام کے لیے ہے، پیرس حملہ آور کا نعرہ

6 جون 2017

پیرس میں ایک شخص نے ہتھوڑے کے ساتھ ایک پولیس افسر پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے، جسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ پیرس کی پولیس کے مطابق ناٹرے ڈیم کیتھیڈرل کے علاقے کو پولیس نے چھان بین کے بعد اب دوبارہ کھول دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2eDHN
Frankreich Großeinsatz der Polizei vor der Kathedrale Notre Dame
تصویر: Reuters/P. Wojazer

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر گولی لگنے سے پہلے یہ نعرہ لگایا تھا کہ ’یہ حملہ شام کے لیے ہے‘۔ مشتبہ حملہ آور کو پولیس کے جوابی فائر سے زخمی کرنے کے بعد قابو کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ حملہ آور کو سینے میں زخم آئے ہیں اور اسے اب ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق اس واردات میں دہشت گردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ فرانس کے دفتر استغاثہ نے دہشت گردی کے تناظر میں اپنا تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

Frankreich Notre Dame in Paris
یہ علاقہ سیاحوں کی پسندیدہ ترین منزلوں میں سے ایک ہےتصویر: Reuters/C. Platiau

 ناٹرے ڈیم کیتھیڈرل پیرس کے اس علاقے میں آتا ہے، جہاں دیگر تاریخی مقامات بھی واقع ہیں اور یہ علاقہ سیاحوں کی پسندیدہ ترین منزلوں میں سے ایک ہے۔ اس مبینہ حملے کے وقت ناٹر ڈیم کیتھیڈرل میں ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور کے پاس سے نائجیریا کے ایک طالب علم کا شناختی کارڈ ملا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ تنہا طور پر کیا گیا ہے۔ ایمانوئل ماکروں کے صدر بننے کے بعد یہ ایسا پہلا حملہ ہے۔