1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

114 افراد کے ساتھ زیادتی، سوئس باشندے کا اعتراف

2 فروری 2011

سوئٹزرلینڈ میں زیر حراست ایک سماجی کارکن نےگزشتہ انتیس سالوں کے دوران بچوں سمیت کل 114 افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/108rN
تصویر: Bern Tourismus

سوئٹزرلینڈ کی پولیس کے مطابق زیرحراست اس شخص نے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے مختلف نرسنگ ہومز میں داخل افراد کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے سوئس پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 54 سالہ اس سماجی کارکن نے گزشتہ انتیس برسوں کے دوران معذور بالغوں کے ساتھ بھی جسمانی زیادتی کی۔

اطلاعات کے مطابق اس شخص کو گزشتہ سال اپریل میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب ایک نرسنگ ہوم میں داخل دو معذور بالغ افراد نے اپنے والدین کو شکایت لگائی کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Triesenberg in Liechtenstein
سماجی کارکن، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی Oberland کا رہائشی ہےتصویر: AP

پولیس کے مطابق اس شخص نے 114 افراد کے ساتھ جسمانی زیادتی جبکہ آٹھ واقعات میں مختلف لوگوں کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے جن بچوں یا بالغ نوجوانوں کا نشانہ بنایا، ان میں زیادہ تر شدید ذہنی یا جسمانی امراض کا شکار تھے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سماجی طور پر کام کرنے والے اس شخص نے ایک سالہ بچے کو بھی اپنی جنسی تشنگی بجھانے کے لیے نشانہ بنایا۔ پولیس نے اسے سنگین ترین جرم قرار دیا ہے۔ یہ شخص 1982ء سے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے نو مختلف نرسنگ ہومز میں کام کر چکا ہے۔

ملزم کے خلاف پہلے بھی تفتیش کی گئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سن 2003ء میں اس نے تیرہ سالہ ایک ایسی بچی سے زیادتی کی تھی، جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔ تاہم یہ الزام اس لیے واپس لے لیا گیا تھا کیونکہ ڈاکٹروں کو اس لڑکی کے کہنے پر شک ہو گیا تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں