1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

16 اکتوبر: عالمی یومِ خوراک

16 اکتوبر 2006

دَس برس پہلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں عالمی سطح پر خوراک کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لئے ایک سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔ اُس میں عالمی رہنماؤں نے بھوک اور غذائی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کو اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے تمام انسانوں کی مستقل بنیادوں پر خوراک تک رسائی کو ممکن بنانے کی کوششیں کرنے کا عہد کیا تھا۔ اب رواں مہینے کے اختتام پر اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے خوراک وَ زراعت اپنے ایک اجلاس میں اس بات کا

https://p.dw.com/p/DYIZ
تصویر: AP

جائزہ لے گا کہ دَس سال پہلے کے اہداف کہاں تک حاصل ہو پائے ہیں۔ آج عالمی یومِ خوراک پر اِس عالمی ادارے نے خوش حال ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دُنیا میں خوراک کی قلت کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔