1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Jaguar اور Land Rover اب بھارت میں

26 مارچ 2008

دنیا میں پر آسائش ترین کاروں میں Jaguar اور Land Rover کا شمار ہوتا ہے ۔ اب یہ برطانوی کمپنیاں بھارت کی سب سے موٹر ساز کمپنی ٹاٹا نے خرید لی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYDA
تصویر: AP

بھارت کا مشہور اور سب سے بڑا موٹر ساز ادارہ Tata اب مشہور برطانوی برانڈ Jaguar اور Land Rover تیار کرے گا۔ ٹاٹا موٹرز اور امریکی موٹر ساز ادارے فورڈ کے درمیانگزشتہ نو ماہ سے اس سلسلے میں بات چیت جاری تھی۔ Jaguar اور Land Rover دونوں برطانوی برانڈ ہیں اور اس کو اس سے پہلے Ford کمپنی تیار کر رہی تھی۔

Ford نے 1989 میں jaguar کو 2,5 بلین ڈالر اور 2000میں androver کو2,7 بلین ڈالر میں خریدا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ٹاٹا نے ان دونوں برطانوی کمپنیاں Ford سے 2,3 بلین ڈالر میں خریدی ہیں اور یہ رقم اس کا آدھا سے بھی کم ہے کہ جو Ford نے ان دونوں کمپنیوں کے لئے ادا کی تھی۔
اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ Ford کمپنی کو صرف ان دونوں برطانوی کمپنیوں کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں میں 15 ملین سے زائد کا نقصان ہوا تھا کہ جس کے بعد فورڈ نے ان کو فروخت کرنے کا رادہ ظاہر کیا تھا۔