1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

John McCain

6 فروری 2008

John McCain اگر اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ امریکہ کی تاریخ میں وائٹ ہاوس میں قدم رکھنے والے عمر رسیدہ صدر ہونگے۔

https://p.dw.com/p/DYF3
تصویر: AP


امریکہ کا صدارتی امیدوار کی دوڈ میں، ریپبلکن کی طرف سے John McCain کو واضع اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہےJohn McCain ہی ریپبلکن کی طرف سے صدارتی امیدوار ہونگے کیونکہ ان کا اور ان کے مخالف امیدواروں Mitt Romny اور Mike Hukabee سے فرق بہت زیادہ ہے ۔ صدارتی امیدوار کے حتمی چناو کے لئے 24 ریاستوں میں رائے شماری ہوئی ، جسے سپر Teusday کا نام دیا گیا ۔ رائے شماری کے نتائج سامنے آنے کے بعد Mccain نے کہا کہ ہم نے ملک بھر سے اہم ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں ، خود کو اب اس بات کا عادی بنا لینا چاہیے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کی دوڑ میں ہم باقی سب سے آگے ہیں۔ John McCain نے ریپبلکن پارٹی کی طرف سے 2000 صدارتی امیدوار کے لئے ہونے والی رائے شماری میں حصہ لیا تھا۔

John McCain سن 1921 میں ایک فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد اور دادا دونوں نیوی میں ایڈمرل تھے۔ تعلیم کے دوران Punky اور McNasty کہلانے والے McCain نے بھی اپنی خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکن نیوی کو جوائن کیا۔ دوران سروس وہ ویتنام کی جنگ میں جنگی قیدی بھی رہے۔ 1973 میں ان کو قید سے رہا کیا گیا اور وہ امریکہ واپس آئے۔ نیوی میں وہ 1981 تک ملازمت کرتے رہے ۔ 1982 میں انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا اور 1986 میں وہ ریاست Arizona سے سینٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔ سینٹ کے لئے ہونے والی اس رائے شماری میں McCain کے خلاف ریپبلکن کی طرف سے کوئی بھی امیدوار نہ تھا ۔ اس کے بعد وہ مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور انہوں نے جنگی قیدیوں کے حوالے سے بہت کام کیا۔

سن دو ہزرا میں جب وہ صدر بش کے مخالف امیدوار کے طور پر سامنے آئے تو اس وقت ہونے والی ابتدائی رائے شماری میں ان کا اور جارج بش کا سخت مقابلہ ہوا۔ بہرحال وہ اس وقت تو صدارتی امیدوار نہ بن سکے لیکن اب وہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امیدوار منتخب ہو چکے ہیں اور اگر وہ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ وائٹ ہاوس میں قدم رکھنے والے امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر ہونگے۔