1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Microsoft کو نیا ریکارڈ جرمانہ

27 فروری 2008

یورپی کمیشن نے دنیا میں کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے مائیکرو سافٹ کو تقریباً 900 ملین یورو کا ایک نیا ریکارڈ جرمانہ کیا ہے۔ برسلز میں یورپی کمیشن نے بتایا ہے کہ یہ ادارہ اکتوبر سن 2007ء تک اپنی حریف کمپنیوں سے لائسنس کی ناجائز فیسیں وصول کرتا رہا۔

https://p.dw.com/p/DYEb
تصویر: DW Fotomontage

مزید یہ کہ اِس تاریخ تک مائیکروسافٹ وہ تکنیکی معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی نہیں نبھا سکا، جن کی مدد سے دیگر ادارے اپنے سافٹ ویئر اور مائیکروسافٹ کے وِنڈوز سسٹم کے درمیان مطابقت پیدا کر سکتے تھے۔ اب تک مائیکروسافٹ 778 ملین یورو یورپی خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔