1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئرش ٹیم اپنی تاریخ کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 130 پر ڈھیر

13 مئی 2018

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آئرلینڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 310 رنز کے جواب میں آئرش ٹیم صرف 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/2xeVn
Pakistan Cricket Shadab Khan
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اتوار کے روز آئرش ٹیم تمام تر کوشش کے باوجود میچ کے تیسرے روز فولوآن سے بچنے میں ناکام رہی۔

آئرلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی وکٹ رینکن نے لی

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد کے بعد آئرلینڈ کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک مزید کھیلنا چاہتا ہوں، شعیب ملک

ڈبلن کے نواح میں ملاہائیڈ کے مقام پر کھیلے جا رہے اس میچ میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب آئرش ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر صرف سات رنز بنا سکی تھی۔ اس موقع پر کیوِن اوبرائن نے اپنی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 44 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ شاداب خان نے 31 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ نہایت بروقت تھا، کیوں کہ انہوں نے دوپہر کے کھانے کے وقفے سے صرف تیس منٹ قبل میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔ مگر یہ تیس منٹ کا وقت آئرلینڈ کے لیے صرف چھ اووروں میں تین اہم وکٹیں گنوا دینے کے لیے کافی ثابت ہوا۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فہیم اشرف نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 83 رنز بنائے، انہوں نے شاداب خان کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں ٹیم کے لیے 117 رنز  بنائے۔ شاداب خان کا انفرادی اسکور 55 رہا۔

ع ت / م م