1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی پی ایل کے مقابلے میں عام انتخابات پہلی حکومتی ترجیح ، پی چدم برم

20 مارچ 2009

بھارت میں مہنگی ترین کرکت یعنی انڈین پریمئر لیگ کے انعقاد کے بارے میں سوالیہ نشانات ابھی تک برقرار ہیں ۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ عام انتخابات ان کی اولین ترجیح ہیں نہ کہ یہ ٹورنامنٹ ۔

https://p.dw.com/p/HFuz

بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ IPL کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے میں عام انتخابات حکومت کی پہلی ترجیح ہے، واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے دنوں میں ہی اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارت حکام کے خیال میں عام انتخابات کی بنا پر میچوں کے لئے مناسب سیکورٹی کا انتظام کرنا مشکل ہے۔ لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد انڈین پریمئر لیگ کے مقابلوں میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر بھارت حکام بہت زیادہ محتاط ہیں ۔

Palaniappan Chidambaram - Indischer Finanzminister
بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہےتصویر: AP

پی چدم برم نے بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ اس ٹورنامنٹ کے منتطمین زمہ دار افراد ہیں اور وہ محب الوطن ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا منتظمین اس حوالے سے حکومتی موقف سے اختلاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران حکومت ان میچوں کے دوران سلامتی کی صورتحال یقینی بنانے کے لئے اضافی سیکورٹی اہلکار مہیا نہیں کر سکتی ہے۔

یہ خدشات پائے جا رہے کہ اس مرتبہ شائد اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑ جائے۔ اس سے قبل بھارتی حکومت نے منتظمین سے ان میچوں کی تاریخوں کو تبدیل کرنے کو کہا تھا لیکن ابھی تک یہ مسلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوسکا ہے۔ بھارت میں اپریل اور مئی کے مہینوں میں عام انتجابات کا انعقاد طے ہے اور انہی تاریخوں کے دوران ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اگرچہ ہماچل پریش اور اندھرا پردیش میں پولیس نے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں میچوں کے لئے مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تیارہیں تاہم پی چدم برم نے کہا کہ یہ کافی نہیں ہے کہ میچ اس علاقے میں نہ ہو جہان عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے دوران ہسمایہ ریاست میں بھی میچ کا انعقاد مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔