1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان تارکین وطن سمندری موجوں کا شکار، 20 سے زائد ہلاک

17 جنوری 2011

یونانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افغان تارکین وطن سے بھرے بحری ٹرالر کو تیز رفتار سمندری لہروں نے گھیر لیا۔ جہاز میں سوار دو سو سے زائد افراد کو ایک سامان بردار بحری جہاز نے ڈوبنے سے بچالیا۔

https://p.dw.com/p/zyVJ
تصویر: AP

سمندری حدود میں ڈوبنے والا بحری ٹرالر ‘‘حسن رائز’’ 114 فیٹ لمبا تھا۔ اس کی حالت بھی کوئی بہتر نہیں تھی اور خاصا پرانا بتایا گیا ہے۔ اس پر 260 سے زائد غیر قانونی افغان تارکین وطن سوار تھے۔ یہ تعداد اس جہاز کے حجم سے بہت زیادہ تھی۔ اس باعث جونہی بحری ٹرالرکھلے سمندر میں پہنچا تو موجوں نے اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس باعث اُس کا توازن ختم ہو گیا۔

ان غیر قانونی افغان تارکین وطن میں زیادہ تر مرد تھے۔ ان کے علاوہ پانچ خواتین اور گیارہ بچے بھی شامل تھے۔ ان پناہ گزینوں کو لے کر یہ بحری ٹرالر اٹلی کے کسی ساحلی مقام کی جانب روانہ تھا۔ سمندر میں گرنے والے افراد کو ہالینڈ کے سامان بردار بحری جہاز ’مومینٹم‘ نے بچایا لیکن اس کوشش کے باوجود 20 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

Griechenland Immigranten Athen
ایشیائی ممالک کے راستے غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کے لئے یونان کا راستہ چُنا جاتا ہےتصویر: AP

عینی شاہدین کے مطابق وہ یقینی طور پر ڈوب گئے ہیں۔ مومینٹم نامی بحری جہاز نے افغان تارکین وطن کو یونانی جزیرے کورفو پر تعینات پولیس کے حوالے کردیا۔

سمندر غرق ہونے سے بچنے والے افغانیوں کا کورفو جزیرے پر طبی معائنہ کیا گیا۔ مقامی طبی ماہر Kyriakos Katsouris کے مطابق تمام پناہ گزین انتہائی خوفزدہ اور صدمے کی حالت میں تھے۔ کم از کم پندرہ افراد کو ہلکی نوعیت کی چوٹوں کی وجہ سے ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لئے داخل بھی کیا گیا۔

یونانی پولیس نے شناخت پر دو ترک باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان دونوں پر ان افغان تارکین وطن کی یورپ اسمگ کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ افغان غیر قانونی تارکین وطن نے انسانوں کی تجارت کرنے والوں کو یورپ پہنچنے کے لیے فی کس تین تین ہزار یورو دیے تھے۔

griechisches Internierungslager
یورو یونین نے ترکی کے ساتھ ملحق یونانی سرحد پر سکیورٹی سخت کرنے کی کا فیصلہ کیا ہےتصویر: picture alliance / dpa

یورپی ملک یونان، ایشیا کی جانب سے یورپ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین وطن کا انٹری پوائنٹ خیال کیا جاتا ہے۔ ہزاروں لوگ سالانہ بنیادوں پر ترکی سے یونان پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دو یونانی ساحلی ٹاؤن اس مناسبت سے مشہور ہیں ان میں ایک پورٹ پیٹراس اور دوسرا Igoumenitsa ہے۔ یونانی سمندری حدود کی نگرانی خاص سخت کی جا چکی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں