1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امن کا نوبیل انعام بنگلہ دیش کے محمد یونس اور اُن کے گرامین بینک کے لئے

13 اکتوبر 2006

سالِ رواں کا نوبیل انعام برائے امن بنگلتہ دیش کے محمد یونس اور اُن کے قائم کردہ گرامین بینک کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے معاشرے کے پِسے ہوئے طبقوں کی معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اُن کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ گرامین بینک نے نہایت چھوٹے قرضوں یعنی مائیکرو کریڈٹس اور دیگر ذرائع سے بنگلہ دیش کے لاکھوں افراد کی حالت بدل کر رکھ دی ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی اِسی نظامِ بینکاری کی طر

https://p.dw.com/p/DYIc
تصویر: AP

� پر غریب شہریوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دی جا رہی ہے۔

امن کے نوبیل انعام کے لئے مجموعی طور پر 191 افراد اور ادارے نامزد کئے گئے تھے جبکہ محمد یونس اِس سے پہلے اقتصادیات کے نوبیل انعام کے لئے بھی مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے تھے۔

گرامین بینک کا منصوبہ سن 1976ء میں بہت چھوٹے پیمانے پر شروع کیا گیا تھا لیکن آج کل یہ بینک بنگلہ دیش کے پچاس ہزار سے زیادہ دیہات میں سرگرمِ عمل ہے اور اِس کے ارکان کی تعداد تقریباً پانچ ملین ہے۔