1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلاسپین

ان چاہا بوسہ کیوں؟ ہسپانوی فٹ بال چیف کے خلاف کارروائی

2 ستمبر 2023

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ہسپانوی ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئیس روبیلز نے اپنی ہی ٹیم کی کھلاڑی جینی ہیرموسو کے لبوں کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا۔

https://p.dw.com/p/4VsmH
Kombo | Hermoso und Rubiales
تصویر: John Cowpland/Rfef/EUROPA PRESS/AP/dpa/picture alliance

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ہسپانوی ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئیس روبیلز نے اپنی ہی ٹیم کی کھلاڑی جینی ہیرموسو کے لبوں کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا۔

جینی ہیرموسو کہہ چکی ہیں کہ ملکی فٹ بال ادارے کے چیف لوئیس روبیلز نے ان کی رضا مندی کے بغیر ہی ان کا بوسہ لیا لیکن روبیلز اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

اس واقعے کو تقریبا دو ہفتے ہو چکے ہیں لیکن روبیلز عالمی سطح پر تنقید کے باوجود اپنی اس حرکت پر مستعفیٰ ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ تاہم اب ہسپانوی حکومت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسپین میں کھیلوں کی اعلیٰ عدالت نے جمعے کے دن کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی کپ فٹ بال کے فائنل میں روبیلز کی حرکات  خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر جائے گی۔

میڈرڈ حکومت کا کہنا ہے کہ روبیلز کو فوری طور پر معطل کر دینا چاہیے اور اس کیس کی مناسب کارروائی ہونا چاہیے۔

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئیس روبیلز نے اپنی ہی ٹیم کی کھلاڑی جینی ہیرموسو کے لبوں کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا۔تصویر: Chris Putnam/ZUMA Wire/IMAGO

ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر روبیلز نے نہ صرف خاتون کھلاڑی کا زبردستی بوسہ لیا بلکہ فائنل میچ میں انگلش ٹیم کے خلاف کامیابی کے بعد 'نازیبا حرکات‘ کیں جبکہ اس وقت ہسپانوی ملکہ اور ان کی سولہ سالہ بیٹی وہیں اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

اسپین کا اسپورٹس ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل روبیلز کے خلاف 'سنگین‘ حرکات کے تحت چھان بین کرے گا۔ تفتیش کی جائے گی کہ آیا وہ اپنی اتھارٹی کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں یا انہوں نے ہسپانوں کھیلوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

روبیلز نے ابتدا میں اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا لیکن دباؤ کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی تھی۔ انہوں نے یہ موقف اختیار کر رکھا ہے کہ انہوں نے جینی کا بوسہ ان کی رضا مندی سے لیا تھا۔  تاہم جینی نے ان کے اس بیان کر مسترد کر دیا ہے۔

ہسپانوی اسٹار فٹ بالر خاتون جینی ہیرموسو نے یہ الزام بھی عائد کر دیا ہے کہ ملک کی فٹ بال فیڈریشن انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ روبیلز کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔

دوسری طرف لوئیس روبیلز نے کہا ہے کہ 'جھوٹے فیمنسٹ‘ انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روبیلز نے کہا ہے کہ وہ پرعزم ہیں اور وہ  ان الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ع ب/ ر ب (خبر رساں ادارے)