1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی حکومت 'ظالم' ہے: نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی

11 دسمبر 2023

انسانی حقوق کی ایرانی کارکن نرگس محمدی کے جڑواں بچوں نے اپنی والدہ کے لیے امن کا نوبل انعام حاصل کیا۔ نرگس 'پروپیگنڈا پھیلانے' کے الزام میں فی الوقت تہران کی ایون جیل میں قید ہیں۔

https://p.dw.com/p/4a06k
اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب
نرگس کو حالیہ دہائیوں میں کئی بار گرفتار کرنے کے ساتھ ہی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ وہ اس وقت متعدد سزاؤں کے تحت تقریباً 12 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیںتصویر: Javad Parsa/NTB/picture alliance

انسانی حقوق کی معروف ایرانی کارکن نرگس محمدی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں ایرانی حکومت کو ''ظالم'' قرار دیا۔ نوبل انعام کی تقریب کے موقع پر ان کی غیر موجودگی میں ان کے بچوں نے ان کا خطاب پڑھ کر سنایا اور ماں کے لیے امن کا نوبل انعام قبول کیا۔ دونوں بچوں نے پچھلے نو سال سے اپنی ماں کو نہیں دیکھا ہے۔

یورپی یونین کا سخاروف انعام، مہسا امینی کے نام

نرگس محمدی ایران میں لازمی حجاب پہننے کے قانون اور سزائے موت کے خلاف جدوجہد کرتی رہی ہیں اور سن 2021 سے ہی تہران کی بدنام زمانہ ایون جیل میں قید ہیں۔

امن کا نوبل انعام، ایران میں قید انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کے نام

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والی نوبل انعام کی تقریب میں وہ اسی وجہ سے بذات خود انعام وصول کرنے سے قاصر رہیں۔ تقریب کے دوران ایک خالی کرسی اسٹیج پر رکھی گئی تھی، جو علامتی طور پر نرگس کی غیر موجودگی کو نمایاں کر رہی تھی۔

ایران: اخلاقی پولیس کے مبینہ 'تشدد' سے طالبہ کوما میں

جیل سے اسمگل کیا گیا خط

نرگس محمدی کے 17 سالہ جڑواں بچے علی اور کیانا محمدی سن 2015 سے ہی فرانس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور انہوں نے ہی ان کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر بچوں نے ماں کا وہ مکتوب پڑھ کر سنایا، جسے وہ اپنی جیل کی کوٹھری سے بڑی مشکل سے اسمگل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب
تقریب کے دوران ایک خالی کرسی اسٹیج پر رکھی گئی تھی، جو علامتی طور پر نرگس کی غیر موجودگی کو نمایاں کر رہی تھیتصویر: Fredrik Varfjell/AP Photo/picture alliance

نرگس نے جیل سے بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا، ''میں مشرق وسطیٰ کی ایک خاتون ہوں اور ایسے خطے سے آتی ہوں، جو اپنی قیمتی تہذیب و ثقافت کے باوجود، فی الوقت جنگ کے ماحول میں، دہشت گردی کی آگ اور انتہا پسندی کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔''

جرمن وزیر خارجہ سعودی عرب اور قطر کے دورے پر، مقاصد کیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ''ایرانی عوام اپنی استقامت کے ذریعے رکاوٹوں اور استبداد کو ختم کر دیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں – یہ امر یقینی ہے۔''

’تہران حکومت اپنے عوام کو ’’پھانسی کی مشین‘‘ سے خوفزدہ کر رہی ہے‘

نرگس کو حالیہ دہائیوں میں کئی بار گرفتار کرنے کے ساتھ ہی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ وہ اس وقت متعدد سزاؤں کے تحت تقریباً 12 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ان کے جڑواں بچوں نے تقریباً نو برسوں سے اپنی ماں کو نہیں دیکھا ہے۔

کیانا محمدی نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ''ذاتی طور پر میں مایوسی کی شکار ہو چکی ہوں۔'' تاہم ان کے بھائی علی نے ایک روشن نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی حالت زار کے باوجود ''پرامید'' ہیں۔

اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب
نرگس محمدی کے 17 سالہ جڑواں بچے علی اور کیانا محمدی سن 2015 سے ہی فرانس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور انہوں نے ہی ان کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیاتصویر: Javad Parsa/NTB/REUTERS

بھوک ہڑتال

ہفتے کے روز ہی نرگس محمدی نے دوستوں کے ذریعے چلائے جا رہے انسٹاگرام پیج پر اپنی ایک پوسٹ میں تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اکیاون سالہ خاتون نے اپنی پوسٹ میں کہا، ''نوبل انعام کی تقریب کے دن، میں ناانصافی اور جبر کے خلاف احتجاج کرنے والے ایرانیوں کی آواز بننا چاہتی ہوں۔''

ادب، طب، طبیعیات، کیمسٹری اور اقتصادیات کے لیے دیگر نوبل انعام یافتگان کو بھی اتوار کے روز ہی سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم میں ایک الگ تقریب کے دوران انعامات سے نوازا گیا۔

انعام جیتنے والوں کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا، تاہم اس سے نوازنے کی تقریب انعام کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی پر ہوتی ہے، جو سویڈن کے ایک کیمیا دان تھے اور انہوں نے ہی ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا۔

 ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز)

ايرانی حمايت يافتہ جنگجو تنظيمیں اور ملیشیا گروپ