1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک اور ناقابل یقین شکست

30 دسمبر 2016

میلبورن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انتہائی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو ایک اننگز اور اٹھارہ رنز سے مات دے دی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

https://p.dw.com/p/2V3dm
Pakistan Misbah-ul-Haq Cricket Spieler
تصویر: Imago/BPI

چوتھے دن کے اختتام پر یوں معلوم ہو رہا تھا کہ غالبا تین ٹیسٹ میچوں کی سیزیز کے سلسلے میں میلبورن میں کھیلا جانے والا یہ اہم ٹیسٹ میچ ڈرا ہو جائے گا۔ تب تک آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے ٹوٹل 443 رنز کے جواب میں 465 رنز بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ لیکن پانچویں دن آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ اور بولر آل راؤنڈر مچل اسٹارک نے دن کا آغاز ہی دھواں دھار بلے بازی سے کیا۔

2016: پاکستانی کھیلوں کے لیے سخت اتار چڑھاؤ کا سال

آسٹریلوی ٹیم کو شکست دینے کی کوشش کریں گے، مِکی آرتھر
انٹرنیشنل کرکٹ: آف اسپنر حفیظ کو پھر سے بولنگ کی اجازت

آسٹریلیا نے جب آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 624 رنز کا ٹوٹل بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کی تو سمتھ 165 پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس دوران اسٹارک نے سات چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے چوراسی رنز بنائے۔ یوں آسٹریلیا کی ٹیم 624 کا ٹوٹل بنانے میں کامیابی ہو گئی۔ سمتھ کو شاندار بلے بازی اور عمدہ کپتانی کے اعتراف میں اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم پاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 54 ویں اوور میں 163 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ اسٹارک نے بلے بازی کے بعد بولنگ میں بھی کمال کارکردگی پیش کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

London Cricket England vs Pakistan
پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئیتصویر: Getty Images/G. Copley

پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری کرنے والے اظہر ٹاپ اسکورر رہے، جنہوں نے دوسری اننگز میں 43 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دوسرے نمایاں بلے باز سرفراز احمد  رہے، انہوں نے بھی تینتالیس رنز بنائے۔

اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سیریز کے سلسلے میں برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو انتالیس رنز سے مات دی تھی۔ اس سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ تین جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔