1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک کھرب روپوں کی بے قائدگیاں ہوئیں: ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل

7 مئی 2010

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے پاکستان میں چئیرمین سید عادل گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ سالوں میں ایک کھرب روپے کی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں مگر حکومت نے دعوئوں کے باوجود اس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے

https://p.dw.com/p/NJ0L
پاکستان میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی بھی ملکی مالیاتی مسائل کی وجہ ہے۔تصویر: AP

گیلانی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے اضافہ نے عدلیہ اور مسلح افواج کی گوڈ گورننس کو کمزور کر دیا ہے ۔ ڈوئچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عادل گیلانی نے آڈیٹر جنرل آف پاکسان کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تین سو بتیس بلین روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں جبکہ مسلح افواج میں کرپشن دفاعی سودوں میں بے قاعدگیوں کا تناسب دو اعشاریہ پانچ بلین روپے تک ہے انہوں نے کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گزشتہ دو برس میں پینتالیس بلین کی وصولیاں کی ہیں اور یہ رقم قومی خزانے میں جمع ہو چکی ہے ۔

Mann mit Geldkoffer
قومی احتساب بیورو کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات نہیں کر رہی:عادل گیلانی کے الفاظتصویر: Bilderbox

عادل گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’وفاقی وزیر برائے انصاف و قانون نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رپورٹ پر اطمینان کی اظہار کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو قومی دولت لوٹنے والی شخصیات کے خلاف صرف کارروائی کی ہدایت کی ہے مگر کوئی عملی اقدامات اب تک نہیں کئے گئے ‘۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چئیرمین نے سپریم کورٹ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کارپوریشنز ، اسٹیل ملز ، پی آئی اے ۔ اور ایل پی جی کے ٹھیکوں میں عدلیہ نے از خود نوٹس لے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ مرپشن کے خلاف اقدامات میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹ میں صرف دو ارب ڈالر کی کرپشن ہوئی ہے۔

رپورٹ رفعت سعید کراچی

ادارت کشور مصطفیٰ