1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلاگ واچ: فوڈستان میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

20 جنوری 2012

کھانے پکانے کی ترکیبیوں والی کتاب کے دو سیٹ لیجیے، ایک ٹی وی پروڈکشن ٹیم اور دو ممالک شامل کیجیے تو آپ کو ’فوڈستان‘ ملے گا۔ یہ بھارتیوں اور پاکستانیوں کے مابین کھانہ پکانے کے مقابلے والے ایک نئے شو کا نام ہے۔

https://p.dw.com/p/13nNC
تصویر: picture-alliance/dpa

اس پروگرام کو کھانے پکانے کے مشترکہ طریقوں کو اجاگر کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی لائف سٹائل کی سربراہ سمیتا چکرورتی کا کہنا ہے، ’’کھانے کی محبت ایک ایسی چیز ہے جو ان دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے‘‘۔

’فوڈستان‘ نامی شو میں بھارت اور پاکستان کے پیشہ ورا باورچی حصہ لیں گے۔ پوپی آغا، کراچی میں ایک کھانا پکانے والے انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ اور اس شو میں حصہ لینے والی کنٹیسٹنٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ’’بحیثیت پاکستانی ہم جنوب بھارتی کھانوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ اس پروگرام میں ہم سب ایک ساتھ آئے اور میں نے بہت کچھ سیکھا ہے‘‘۔

کھانے کی محبت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے
کھانے کی محبت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہےتصویر: picture alliance/dpa

بھارتی ٹیم کے منیش میہروترا اس بات پر اتفاق کرتے ہے۔ ان کا کہنا ہے، ’’پاکستانیوں سے ہم نے گوشت کو تیار کرنے کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے‘‘۔پروڈیوسر نے ممکنہ مذہبی اور ثقافتی تنازعات سے گریز کیا اور اجزاء کی فہرست سے گائے اور سور کا گوشت کاٹ لیا۔

اگرچہ ’فوڈستان‘ کا پریمیئر پاکستان میں جیو ٹی وی اور بھارت میں این ڈی ٹی وی لائف سٹائل پر 23 جنوری میں ہے تاہم دونوں ممالک میں لوگ ابھی سے ٹوئٹر پر اس کے بارے میں لکھ رہے ہیں۔

ایڈریئن بیون نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا، ’’اگلے ہفتے این ڈی ٹی وی لائف سٹائل کو دیکھنے کا مزہ آئے گا۔ پاکستان اور بھارت کھانا پکانے کے ریالٹی شو میں مقابلہ کریں گے‘‘۔ ایک اور صارف حامد پیرزادہ کا کہنا ہے ’’اب بھارت اور پاکستان نے ایک کھانے کی لڑائی شروع کر لی ہے‘‘۔

’فوڈستان‘ نامی ریالٹی کُکنگ شو
’فوڈستان‘ نامی ریالٹی کُکنگ شوتصویر: AP

انڈیا کنٹری ڈائجسٹ نامی اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’تو یہ پہلی بار ہو سکتا ہے کہ بھارت میں تمام خواتین ایک میچ کے اختتام کے لئے اپنی اپنی نشستوں کے کناروں پر بیٹھی ہوں‘‘۔ لِنڈا نامی صارف نے لکھا کہ ’’فوڈستان ریالٹی کُکنگ شو آستین کے سانپوں کو ضم کر رہا ہے‘‘۔ ان بلاگز کی تفصیل نیچے دیے گئے آن لائن لنکس کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہے۔

رپورٹ: راحل بیگ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں