1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی فوج میں جدید روسی ہیلی کاپٹروں کی شمولیت کا امکان

عابد حسین
17 جنوری 2018

روس میں ہیلی کاپٹر سازی حکومتی سرپرستی میں ہے اور وہ بین الاقوامی منڈی میں نئے خریدار ملکوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ ایسا امکان ہے کہ نئے روسی ہیلی کاپٹر کے لیے چین اور بھارت بڑے خریدار ہو سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2qxmm
Russland Sapad Militärübung bei Kaliningrad 2013
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Druginyn

روس کی حکومتی نگرانی میں چلنے والی ایک بڑی فیکٹری سائبیریا کے یخ بستہ علاقے میں اپنے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے میں مصروف ہے۔ یہی فیکٹری جدید KA-266T  نامی ہیلی کاپٹر بھی تیار کر رہی ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو انتہائی جدید قرار دیا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے میں کوئی پَر یا پنکھا (Rotor) نہیں ہو گا بلکہ اس کے اوپر ایک کی بجائے دو پنکھے یا روٹر ہوں گے۔

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، سات فوجی اہلکار ہلاک

مالی میں جرمن ہیلی کاپٹر تباہ، تحقیقات شروع

بھارت کے لیے روسی فضائی دفاعی نظام، معاہدے پر دستخط ہفتے کو

افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، ’چھ افراد یرغمالی‘

روسی ہیلی کاپٹر KA-266T کو جدید امریکی ہیلی کاپٹر اپاچی کا بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس فیکٹری کے چیف انجینیئر سیرگئی سولومن کا کہنا ہے کہ اس وقت ابتدائی تجرباتی سلسلہ جاری ہے اور اگلے موسم گرما میں ہیلی کاپٹر کی پرواز کے مزید تجربات مکمل کیے جائیں گے۔ سولومن کے مطابق اس ہیلی کپٹر کو شدید برفانی موسم میں بھی اڑانے کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

اس ہیلی کاپٹر میں فرانسیسی کمپنی سافران کا تیار کردہ انجن نصب کیا گیا ہے۔ اس کے انجن کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اگر ایک روٹر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے تو اس کی لینڈنگ دوسرے روٹر کی مدد سے ممکن ہو گی۔ 

یہ امر اہم ہے کہ اسی فیکٹری نے برسوں پہلے ایم آئی ایٹ نامی ہیلی کاپٹر بنائے تھے اور یہ کئی ملکوں کی فوج میں اب بھی زیر استعمال ہیں۔ اب روسی حکومت ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹروں کی جگہ ایک جدید ہیلی کاپٹر KA-266T مارکیٹ میں لانے کی کوششوں میں ہے۔

Norwegen Russischer Helikopter Mi-8
روسی ایم آئی ایٹ نامی ہیلی کاپٹر کئی ملکوں کی فوج میں اب بھی زیر استعمال ہیںتصویر: Reuters/A. Reznichenko

اس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر KA-266T جلد ہی بھارتی فوج کے ایوی ایشن یونٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اس کی خریداری میں بھارت نے دلچسپی اُس وقت ظاہر کی تھی جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان  کچھ ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی۔

اس کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان ہیلی کاپٹر KA-266T کی ڈیل بہت اہم ہے اور یہی معاہدہ روسی ہیلی کاپٹر انڈسٹری کو ایک نئی جہت دے سکے گا۔ ماہرین کے مطابق بھارت کو ان ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے نتیجے میں روس کی فیکٹری کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو گی۔

روسی حکام ان کوششوں میں ہیں کہ جلد از جلد ہیلی کاپٹر کے تمام تجربات مکمل کر کے انہیں بھارت کو فراہم کرنے کا کام بھی مکمل کر لیا جائے۔ بھارت کے علاوہ چین بھی اس ہیلی کاپٹر کا ایک بڑا خریدار ہو سکتا ہے۔

مائیکرو کاپٹرز، اڑتی مشین