1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہری پوٹن سے زیادہ ٹرمپ سے خوفزدہ

16 جولائی 2018

امریکا جرمنی کا اہم ترین اتحادی ہے لیکن دو تہائی جرمن شہریوں کی نظر میں امریکی صدر ٹرمپ عالمی سکیورٹی کے لیے اپنے روسی ہم منصب سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

https://p.dw.com/p/31XUN
USA Wahlkampf Präsidentschaftskandidat Donald Trump in Tampa
تصویر: Getty Images/J. Raedle

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کے مابین ملاقات آج سولہ جولائی بروز پیر ہوئی۔ اس ملاقات سے قبل ’یو گوو‘ سروے میں جرمن عوام سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیگ دنیا کی سکیورٹی کے لیے کون زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ اس سوال کے جواب میں سروے میں شریک چونسٹھ فیصد جرمنوں نے صدر پوٹن کی بجائے اتحادی ملک امریکا کے صدر کو بڑا خطرہ قرار دیا۔

Infografik Germans' Views on Trump and Putin EN

صدر ٹرمپ کے خلاف جرمن عوام کے جذبات صرف اسی بات پر ختم نہیں ہوتے۔ سروے کے نتائج کے مطابق چھپن فیصد افراد کی یہ رائے بھی تھی کہ روسی صدر پوٹن ٹرمپ سے زیادہ قابل ہیں جب صرف پانچ فیصد کی رائے تھی کہ صدر ٹرمپ پوٹن سے زیادہ قابل ہیں۔

پسندیدگی کے اعتبار سے بھی روسی صدر چھتیس فیصد جب کہ امریکی صدر کو محض چھ فیصد جرمنوں نے پسند کیا، تاہم اکثریت نے پسندیدگی کے اعتبار سے دونوں میں کسی ایک کو چننے سے گریز کیا۔

کچھ حد تک حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ چوالیس فیصد جرمنوں کی رائے میں صدر پوٹن اپنے امریکی ہم منصب کی نسبت زیادہ طاقت ور ہیں جب کہ اس کے برعکس سوچنے والے جرمن عوام کی شرح انتالیس فیصد رہی۔

ش ح / ا ا (جیفرسن چیز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید