1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

2023 ء میں جرمنی کی سڑکوں پر صرف 1.4 ملین الیکٹرک کاریں

29 مارچ 2024

ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی تعداد جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔ جنہیں بظاہر حادثات میں تباہ ہونے یا آوٹ آف سروس کا بتا کر بیرون ملک فروخت کیا گیا ہے

https://p.dw.com/p/4eFyz
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی تصویر: Jochen Tack/picture alliance

فیڈرل موٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں گزشتہ سال الیکٹرک کاروں کی تعداد میں تقریباً تین لاکھ چھیانوے ہزارکے اضافے کیساتھ بھی 1.41 ملین سے کم رہی ۔ اتھارٹی کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ ہر 35 میں سے ایک کار خالص بیٹری سے چلنے والی برقی گاڑی (BEV) ہے۔

E-Fahrzeugen
رواں سال جنوری اور فروری میں صرف پچاس ہزار سے کم بی ای وی کی نئی رجسٹریشن ہوئی جو گزشتہ سال کے اوسط اعداد و شمار سے کافی کم تھی ۔ تاہم 2023 ء کے آغاز میں پریمیم پرکٹوتیوں کے بعد ان گاڑیوں کی فروخت ابتدائی طور پر سست تھی۔تصویر: Torsten Sukrow/SULUPRESS.DE/picture alliance

الیکٹرک گاڑیوں کے ٹائر آلودگی کے لیے ایک نیا درد سر

اگر آپ ان میں فیول والی دوہزاریا اس سے کچھ زائد گاڑیاں شامل کرلیں اورنو لاکھ بائیس ہزار پلگ ان ہائبرڈز بھی تویہ شرح دو اعشاریہ تینتیس ملین ہو گی۔  یعنی ہراکیس میں سے ایک گاڑی ، دوہزار بائیس کے مقابلے میں خالص الیکٹرک  کار تھی۔ جب اس میں تین لاکھ پچانوے ہزار سے کچھ کم گاڑیاں شامل کی گئیں تو اس کی تعداد دوہزار بائیس کے مقابلے میں کچھ زیادہ بنی۔ تاہم یہ تعداد بھی گزشتہ سال  نئی BEV رجسٹریشن کی تعداد سے نمایاں طور پر کم ہے۔ گزشتہ سال ایسی کُل رجسٹریشن کی  تعداد پانچ لاکھ چوبیس ہزار تھی۔

حکام کا اندازہ ہے کہ جرمنی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو بظاہر حادثات میں تباہ ہونے یا آوٹ آف سروس بتا کر بیرون ملک فروخت کیا گیا ہے ۔ حالیہ برسوں میں یہ امر واضح ہو گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ مزید سست روی کا شکار ہوگا کیونکہ  جزوی طور پران کی خریداری پر، پریمیم ختم کر دیا گیا ہے.

 

یورپی یونین میں 2035ء سے صرف الیکٹرک گاڑیاں استعمال ہوں گی

رواں سال جنوری اور فروری میں صرف پچاس ہزار سے کم بی ای وی کی نئی رجسٹریشن ہوئی جو گزشتہ سال کے اوسط اعداد و شمار سے کافی کم تھی ۔ تاہم 2023 ء کے آغاز میں پریمیم پرکٹوتیوں کے بعد ان گاڑیوں کی فروخت ابتدائی طور پر سست تھی۔

SUVs کا شمارجرمنی میں الیکٹرک کاروں کے سب سے بڑے گروپ میں ہوتا ہے ،جن کے پاس  ایک تہائی سے زیادہ چار لاکھ ستاسی ہزار رجسٹرڈ BEVs ہیں ، منی اور چھوٹی گاڑیاں بالترتیب  دولاکھ اڑتیس اور دو لاکھ پینتیس گاڑیوں کے ساتھ پیچھے ہیں ۔

Tesla startet Rückruf in den USA
ٹیسلا ایک لاکھ چونسٹھ ہزاراور رینالٹ ایک لاکھ بیس ہزار کے ساتھ  دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ Hyundai بانوے ہزار گاڑیوں کے ساتھ چوتھے اور BMW  پچاسی ہزار رجسٹریشنز کے ساتھ  پانچویں نمبر پر ہے۔تصویر: Suzanne Cordeiro/AFP

مرسیڈیز گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی کا نام بدل دیا جائے گا

SUVs برانڈز کے لحاظ سے،فولکس ویگن اب بھی برتری پر ہے۔ وولفسبرگ میں قائم کمپنی کی تقریبا دولاکھ سینتیس ہزار الیکٹرک گاڑیاں جرمنی میں رجسٹرڈ ہیں۔

ان کے بعد ٹیسلا ایک لاکھ چونسٹھ ہزاراور رینالٹ ایک لاکھ بیس ہزار کے ساتھ  دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ Hyundai بانوے ہزار گاڑیوں کے ساتھ چوتھے اور BMW  پچاسی ہزار رجسٹریشنز کے ساتھ  پانچویں نمبر پر ہے۔

الیکٹرک کاروں میں چین نے جرمنی کو بھی مات دے دی

ف ن/ ک م (ڈی پی اے)