1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کی بہترین چاکلیٹ کون سی ہے؟

22 نومبر 2018

جرمنی ایک ایسا ملک ہے، جہاں کئی طرح کی چاکلیٹیں دستیاب ہیں۔ اب عام لوگوں کی جانب سے ان میں سے بہترین ذائقے کی حامل چاکلیٹوں کا ایک ٹیسٹ مکمل کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/38i0O
Tag der Schokolade Praline
تصویر: Imago/W. Zwanzger

جرمنی میں پچیس مختلف القسم چاکلیٹیں دستیاب ہیں۔ یقینی طور پر ان کے اجزاء بھی انتہائی معیاری تصور کیے جاتے ہیں۔ اب دودھ سے تیار شدہ ان چاکلیٹوں کے ذائقوں سے متعلق ایک ٹیسٹ جرمنی ہی کی وارن فیسٹ فاؤنڈیشن نے مکمل کیا ہے۔ اس میں عام صارفین کو شامل کیا گیا تھا۔

جن اہم چاکلیٹوں کو صارفین نے چکھ کر اپنی رائے دی، ان میں لِنٹ، میرسی اور ملکا وغیرہ تو مشہور برانڈ ہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ مشہور سپر مارکیٹ کی تیار کروائی گئی غیر معروف برانڈ کی سستی چاکلیٹیں بھی شامل ہیں۔

وارن فیسٹ فاؤنڈیشن کے مطابق بہترین چاکلیٹ کی درجہ بندی کے لیےاُس کا ذائقہ، لطافت، خوشبو اور منہ میں رکھنے پر فوری پیدا ہونے والے احساس کو اہمیت دی گئی اور یہی اس کے بہترین ذائقے کی حامل ہونے کے اصول ہیں۔ اس ٹسیٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ چاکلیٹ میں کتنی مقدار میں نقصان دہ اجزاء شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا بھی جائزہ لیا گیا کہ پیکنگ کے وقت چاکلیٹ کے ساتھ بیکٹیریا تو شامل نہیں ہوا۔

Kit Kat Riegel
ہترین چاکلیٹ میں اُس کا ذائقہ، لطافت، خوشبو اور منہ میں رکھنے پر فوری پیدا ہونے والے احساس اہم ہےتصویر: Reuters/S. Wermuth

وارن فیسٹ فاؤنڈیشن نے ایک بہترین چاکلیٹ کی اہم ترین خوبی یہ بتائی ہے کہ وہ منہ میں رکھتے ہی کریمی ہونے کا احساس دے اور اس کے ساتھ ساتھ کوکو کا ذائقہ کیرامل جیسا ہو۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کی ایک ڈلی کی سطح بھی نرم اور ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ اُس کو توڑنے پر اندر بلبلوں کے آثار بھی دکھائی نہیں دینے چاہییں۔

بہترین چاکلیٹ کونسی ہے؟

حیران کن طور پر فیئر ٹریڈ نامی ادارے کی چاکلیٹ ’گوٹے شوکولاڈے‘ یا گُڈ چاکلیٹ کو بہترین چاکلیٹ میں شمار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سویڈن کی مارابُر، میرسی کمپنی کی ایڈل راہم اور ملکا ایلپن مِلش کو بھی بہترین چاکلیٹ میں شمار کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں سپر مارکیٹ آلڈی پر دستیاب موزر روتھ کی چاکلیٹ کو بہترین چاکلیٹ کے قریب قرار دیا گیا۔

صارفین کے ٹیسٹ میں لنٹ چاکلیٹ کو مکمل دودھ کی ایک پیداوار ضرور قرار دیا گیا اور یہ بہترین کی صف میں شامل ہونے کی خوبیوں کی حامل بھی ہے لیکن اسے پہلی فہرست میں نہیں رکھا گیا۔ صارفین نے لِنٹ کے پوائنٹ میں اس وجہ سے کمی کی کہ اس کی ونیلا ذائقے والی چاکلیٹ اپنے بیان کے مطابق نہیں ہے۔ اس ٹیسٹ میں سب سے مہنگی چاکلیٹ بنانے والی کمپنی گوڈیوا کی ’ملک چاکلیٹ‘ کو سب سے کم پوائنٹس حاصل ہوئے۔ گوڈیوا کی ایک سو گرام کی چاکلیٹ تقریباً سات یورو یا آٹھ ڈالر کی ملتی ہے۔

لاس اینجلس میں ایسٹر کی خصوصی چاکلیٹس اور مٹھائیاں