1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جعفر پناہی کو برلن فلم فیسٹول میں نوازا جائے گا

19 جنوری 2011

عصر حاضر کے انتہائی با صلاحیت ایرانی فلم ساز و ہدایتکار جعفر پناہی کو برلن میں بین الاقوامی فلم میلے میں خاص اعزاز سے نوازا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/zzQ9
جعفر پناہی: فائل فوٹوتصویر: DW/Picture alliance

پناہی ان دنوں ایران کے اندر ایک جیل میں چھ سالہ قید کاٹ رہے ہیں۔ ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی کو ان کے اپنے وطن میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔ عالمی سطح پر مسلسل فلم ناقدین اور مبصرین ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔

پناہی کو گزشتہ سال کے آخری مہینے کی بیس تاریخ کوایک ایرانی عدالت نے چھ سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ اس کے علاوہ بیس سال تک ان پر فلم بنانے یا اسکرپٹ لکھنے کی بھی عدالتی پابندی عائد ہے۔ ان کو دسمبر میں یہ سزا موجودہ حکومت کے خلاف مبینہ طور پر سرگرم پراپیگنڈہ کرنے کی پاداش میں سنائی گئی تھی۔ وہ ایران سے باہر بھی نہیں جا سکتے اور نہ ہی کسی غیر ملکی و ملکی میڈیا کو انٹرویو دے سکتے ہیں۔

Symbolbild iranische Filme und Regisseure auf der Berlinale
منیژہ حکمت اور جعفر پناہی: فائل فوٹوتصویر: DW/picture-alliance/dpa

عالمی شہرت کے درجہ اول کے فلمی میلے برلنالے (Berlinale) میں جعفر پناہی کے فن کے حوالے سے ایک خصوصی پینل بحث کا اہتمام کیا گیا ہے۔ برلن میں عالمی شہرت کا فلم فیسٹول اگلے ماہ کی دس تاریخ سے شروع ہو گا۔ برلنالے میں کسی ہدایتکار یا کسی ملک کی فلمی صنعت یا جمالیاتی آرٹ کو موضوع بنانا انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ اس بحث میں عمومی طور پر جعفر جبکہ خصوصی طور پر ایران میں سنسر شپ کو بحث کا موضوع بنایا جائے گا۔

برلنالے کے ڈائریکٹر ڈیٹر کوسلک (Dieter Kosslick) کے مطابق جعفر پناہی کو فلمی میلے کی جیوری میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ اس میں شرکت سے قاصر ہیں۔ کوسلک کے مطابق برلنلالے میں ایران پر ہونے والی بحث میں ایرانی اداکاروں اور فلمسازوں کی شرکت یقینی ہے۔ اس میں ایک اور ممتاز ایرانی ہدایتکار رفیع پیتس بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی کو ماضی قریب میں کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں خاص اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ان میں شکاگو، لوکارنو، وینس ،کن اور برلن فا فیسٹول شامل ہیں۔ وینس فلمی میلے میں ان کی فلم کو گولڈن لائن سے نوازا گیا تھا۔

رپورٹ، عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں