1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حمزہ شہباز بھی گرفتار

11 جون 2019

پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کو پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی یہ گرفتاری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع نہ ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3KAIB
Pakistan Hamza Shahbaz
تصویر: Getty Images/AFP/F. Naeem

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے رُکن اور قائد حزب اختلاف ہیں۔ ان کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ کے احاطے کے اندر سے ہوئی۔ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زیادہ اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کر کے لاہور میں اس قومی احتساب کے ادارے کے ہیڈکوارٹرز لے گئی ہے۔

گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے ایک بار اپنے خلاف لگنے والے الزامات کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر غیر قانونی طریقے سے دولت حاصل کرنے کا الزام ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

Pakistan Stromerzeugung Korruption Ministerpräsident Punjab Shehbaz Sharif
شہباز شریف کے خلاف بھی رمضان شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔تصویر: DGPR

خیال رہے کہ حمزہ شہباز کے والد شہباز شریف کے خلاف بھی رمضان شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ جبکہ ان کے بڑے بھائی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ایسے ہی الزامات کے تحت جیل میں ہیں۔

پاکستان میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے اہم سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو بھی نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

یہ گرفتاریاں ایک ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب پاکستان میں آج قومی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

ا ب ا / ع ا (خبر رساں ادارے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں